سیلاب کے بعد بارش سے آزمائش میں گھرے ہوئے ہزاروں خاندانوں کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ٬ ریسکیو کیلئے کوشاں اعلیٰ حکام کی تھکی ہاری تصویر وائرل

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سیلاب کے بعد بارش نے آزمائش میں گھرے ہوئے ہزاروں خاندانوں کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا٬ فلڈ بندوں پر پناہ گزین فیملیز کے مرد جوان فلڈ بند اور پانی میں گھرے ہوئے اپنے گھروں کے درمیان شٹل کاک بن کے رہ گئے ہیں٬ کیونکہ اہلخانہ سے خالی گھروں میں چوری چکاری کی وارداتیں ہو رہی ہیں ٬ سیلاب کے ہاتھوں بے گھر ہونیوالوں کےگھریلو سامان بیدرد لٹیرے کے ہاتھوں لوٹا جارہا ہے٬ اگرچہ سرکاری انتظامیہ اور پولیس کو سیلاب زدگان چوری چکاری کی شکایت کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کا فوکس سیلاب زدگان کو خطرناک علاقوں سے ریسکیو کرنے پر ہے ۔

دریں اثناء پچھلے فورسز سے شروع بارش کا سلسلہ سوموار کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ٬ڈسپوزل سٹیشنز ڈویژن کی جانب سے اب تک ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ کے مطابقسب سے زیادہ بارش پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 133 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی٬ کڑی جمنداں ڈسپوزل سٹیشن پر 121 ملی میٹر بارش ہوئی٬ سمیجہ آباد 65,چونگی نمبر 9 ڈسپوزل سٹیشٹن پر 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئیسورج میانی ڈسپوزل سٹیشن پر 40 ٬ خان ویلیج ڈسپوزل سٹیشن پر 27 ٬ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سیلاب نے تباہی مچائی، لیکن ہمت اور امید اب بھی قائم٬ تھکان کے مارےسرکاری اعلیٰ حکام کی سیلاب زدہ علاقہ میں چارپائی پر بیٹھے ہوئے تصویر وائرل

سیلاب نے تباہی مچائی، لیکن ہمت اور امید اب بھی قائم٬ تھکان کے مارےسرکاری اعلیٰ حکام کی سیلاب زدہ علاقہ میں چارپائی پر بیٹھے ہوئے تصویر وائرل ہوئی ہے جس کا کیپشن یہ دیا گیا ہے کہ جلال پور پیروالا میں سیلاب نے تباہی مچائی، لیکن ہمت اور امید اب بھی قائم ہے۔

کیپشن کے ساتھ تفصیلات بھی درج ہیں کہ پی ڈی ایم اے کے سربراہ عرفان علی کاٹھیا، کمشنر ملتان عامر کریم خان، اور سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ ایک سادہ سی چارپائی پر بیٹھے ہیں، چہروں پر تھکان کے آثار ہیں لیکن ہمت اور مدد کا جذبہ اب بھی حوصلہ دیئے ہوئے ہے۔
ریسکیو ٹیمیں، پاک فوج، اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، ریلیف کیمپوں میں خوراک، ادویات، اور دیگر ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ برسوں کے دوران دریائے چناب میں انے والے سیلاب کے پانی کی آمد واخراج کی رپورٹ

گزشتہ برسوں کے دوران دریائے چناب میں انے والے سیلاب کے پانی کی آمد واخراج کی رپورٹ کے مطابق 2014ء میں ملتان کی حدود سے 6 لاکھ 26 ہزار کیوسک پانی گزرا تھا اس وقت ہیڈ محمد والا روڈ اور شیر شاہ فلڈ بندوں کو توڑ دیا گیا تھا٬ اس وقت ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاو 5 لاکھ 31 ہزار کیوسک دریائے راوی میں ہیڈ سندھنائی کے مقام پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے٬ 2014ءکے فلڈ سے زیادہ ساڑھے چھ لاکھ کیوسک سے زیادہ کا ریلا ملتان سے گزرے گا٬ دوسری جانب دریائے چناب میں ملتان کی حدود میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونا شروع ہو گئی ہے.

  • Related Posts

    چناب ستلج اور راوی کے سیلابی ریلوں سے جنوبی پنجاب میں تباہی: ملتان٬ جلال پور مظفر گڑھ لودھراں اور بہاولپور سمیت کئی اضلاع منہ زور پانی کی زد میں٬ آبادی کا انخلاء

    : محمد ندیم…

    پاک چین دوستی زندہ باد: تین سو زرعی گریجویٹس تربیت کیلئے پاکستان سے چین ٹور پراجیکٹ کیلئے منتخ

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *