یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی مینز ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان ٹیم 29 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونیوالی سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں شرکت کرے گی٫پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور افغانستان سیریز کا حصہ ہیں٬ یہ سہ ملکی سیریز اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس سیریز کے فوری بعد پاکستان نے ایشیا کپ 2025ء میں حصہ لینا ہے ٬ ایشیاء کپ بھی بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں ہی شیڈول ہے٬

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی۔ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہو گا۔سلمان علی آغا کی کپتانی کو 17 رکنی سکواڈ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے٬سکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف٬صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت ٬محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث٬ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی اور حسن نواز٬صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

  • Related Posts

    تباہ حال شاہراہوں کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ

    : محمد ندیم…

    ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز : پرتھ سکارچرز نے پاکستان شاہینز کو ہرادیا٬فیصل اکرم کی پانچ وکٹوں کی شاندار کارکردگی۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *