ملتان بینکرز کے زیراہتمام پہلا ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ: بینک الحبیب اور بینک آف پنجاب کی جیت٬ نیشنل اور اے بی ایل کا میچ برابر

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان بینکرز کلب ملتان کے زیراہتمام پہلا ایس بی پی گورنر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ بنک الحبیب اور بنک آف پنجاب نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ٬ نیشنل اور اے بی ایل کے مابین میچ برابر رہا٬ سپورٹس کمپلیکس ملتان کے فٹ بال سٹیڈیم پر کھیلے گئے ان لیگ میچوں میں یو بی ایل کو بینک الحبیب اور سٹیٹ بینک کو بینک آف پنجاب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا٬نیشنل بنک اور الائیڈ بنک کے مابین کھیلا گیا میچ برابر رہا٬ دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں،

گورنرز گولڈ کپ کے چھٹے روز پہلا میچ یو بی ایل اور بینک الحبیب کے مابین کھیلا گیا جو کہ بینک الحبیب نے دو کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا٬عون حیدر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے میچ کے مہمان خصوصی سابق فٹبالر زشہاب الدین تھے ان کا ٹیموں سے تعارف کرایا گیا دوسرے میچ میں بنک آٖ ف پنجاب نے سٹیٹ بنک کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا٬ امیر حمزہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا میچ کے مہمانان خصوصی ٹرپل برادرز و سابق انٹر نیشنل فٹبالر حافظ منیر احمد، سعید احمد اور قدیر احمد تھے٬ ان کا ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔

تیسرا میچ نیشنل بنک اور الائیڈ بنک کے مابین کھیلا گیا جو کہ برابر ہو گیا دونوں ٹیمیں میچ کے اختتام تک گول کرنے میں ناکام رہیں٬ میچ کے مہمان خصوصی ریجنل ہیڈ نیشنل بنک آف پاکستان وسیم راشد تھے٬ جی ایم نیشنل بینک رانا آصف وکیل، سٹیٹ بینک کے چیف منیجر جاوید اقبال مارتھ،سٹیٹ بینک سے ظہیر احمد صابر ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بنک فہیم ارشد،بنک الحبیب سے موسیٰ خان بھی موجود تھے۔

دریں اثناء چیف منیجر سٹیٹ بینک جاوید اقبال مارتھ نے بتایا کہ مون سون کے باعث ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب روزانہ دو کی بجائے چار لیگ میچز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے٬ آج 2 ستمبر بروز منگل کو چار میچز کھیلے جائیں گے٬ شیدول کے مطابق پہلا میچ دوپہر سوا بارہ بجے بینک الفلاح اور نیشنل بینک دوسرا میچ ڈیڈھ بجے دن حبیب بینک اور یونائیٹڈ بینک ٬تیسرا میچ پونے تین بجے الائیڈ بینک اور بینک آف پنجاب چوتھا میچ چار بجے سہ پہر میزان بینک اور مسلم کمرشل بینک کے مابین کھیلے جائے گا۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *