سہ ملکی ٹی ٹوئینٹی سیریز: پاکستان کی دوسری کامیابی٬ افغانستان کے بعد متحدہ عرب امارات کو بھی ہرا دیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

عرب کے صحرائی کرکٹ میدان پر جاری سہ ملکی ٹی ٹوئینٹی سیریز: پاکستان نے دوسری کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے افغانستان کے بعد متحدہ عرب امارات کو بھی ہرا دیا٬پاکستان کے 207 رنز کے جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا سکی٬ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو بھی اسی میدان پر زیر کیا تھا۔

شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 ویں اوورکی آخری گیند پر 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی٬ صائم ایوب نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، حسن نواز نے 56 رنز اور محمد نواز نے 25 رنز بنائے۔یو اے ای کے صغیر خان اور جنید صدیقی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو میچ میں آرام دیاگیا تھا، ٹیم میں حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا۔

پاکستان کے 207 رنز کے جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آصف خان نے 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے77 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان محمد وسیم نے 33 اور پراشار نے 15رنز سکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 اور محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے جارح مزاج بیٹر و آف بریک سپن باؤلر محمد آصف کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ انڈر19 لیول تک پاکستان میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں٬ اگرچہ امارات کی طرف سے بعض دیگر کھلاڑی پاکستانی ہیں لیکن محمد آصف کی جارحانہ بیٹنگ نے ان کے پاکستانی تعارف کو نمایاں کیا ہے۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *