سہ ملکی ٹی ٹوئینٹی سیریز: افغانستان نے پاکستان سے پہلی شکست کا بدلہ چکا دیا٬ فہیم اشرف کی 4 وکٹیں بھی ناکارہ٬ میچ سے قبل دونوں ممالک میں قدرتی آفات پر ایک منٹ کی خاموشی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سہ ملکی ٹی ٹوئینٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ اپنے ابتدائی دو میچزجیتنے کے بعد یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی شکست تھی۔یہمیچ متحدہ عرب امارت کے شارجہ سٹیڈیم پر کھیلا گیا٬ میچ سے قبل پاکستان اور افغانستان میں قدرتی آفات پر دونوں ممالک کے بین الاقوامی کرکٹرز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.افغانستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر رحمان اللہ گرباز نے10 گیندوں پر 8 (ایک چھکے ) کو جلد ہی آؤٹ ہو گئے، حسن نواز نے صائم ایوب کی گیند پر گرباز کا عمدہ کیچ لیا٬ افغانستان کی پہلی 10 رنز پر گرنے کے بعد زدران اور اتل نے دوسری وکٹ کیلئے 113 رنز کی شراکت داری قائم کی٬ 123 کے مجموعے پر صدیق اللہ اتل 45 گیندوں پر 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے٬ان کی شاندار اننگز تین چوکوں اور تین چھکوں سے مزین تھی۔

صدیق اللہ اتل کو فہیم اشرف نے اننگز کے 16 ویں اوور میں حسن نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا٬ اس مرحلہ پر فہیم اشرف افغان بیٹنگ لائن کو مزید نقصان پہنچاتے ہوئے مزید تین افغان بیٹرز کو واپس پویلین چلتا کیا٬ رنز بنانے کی رفتار بھی قدرے متاثر ہوئی مگر مین آف دی میچ ابراہیم زدران کے45 گیندوں پر 65 رنز (1چھکا٬ 8 چوکے) کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں افغانستان نے 5 وکٹوں پر 169 رنز جوڑ لیے٬فہیم اشرف نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر چار وکٹیں اڑائیں ٬ انہوں نے اننگز کے 18ویں اوور میں عظمت اللہ عمرزئی (4) اور ابراہیم کو تین گیندوں کے وقفے پر آؤٹ کیا۔ آخری اوور میں راشد خان کے اکلوتے چھکے نے افغانستان کو 20 اوورز کے کوٹے میں 169-5 تک پہنچا دیا۔

جوابی بیٹنگ میں پاکستانی ٹیم صائم ایوب کے صفر پر آؤٹ ہونے کے صدمہ سے باہر نہ آ سکی اور افغان باؤلر حاوی ہوتے چلے گئے٬ 75 رنز پر 5 اور 111 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد اننگز کے آخری تین اوورز میں حارث رؤف نے صرف 16 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 34 رنز بنا کر دھما چوکڑی مچائی اور سٹیڈیم میں موجود اور اپنے گھروں پر لائیو میچ دیکھنے والوں کو ضرور محظوظ کیا انہوں نے سفیان مقیم کے۔ ہمراہ آخری وکٹ پر صرف تین اوورز میں ناقابل شکست 40 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ٬ سفیان مقیم ایک چوکا کی مدد سے 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامیاب افغان باؤلرز میں سے فضل حق فاروقی نے 21 رنز٬ کپتان راشد خان نے 30 رنز٬ محمد نبی اور نور احمد نے 20 بیس رنز دے کر دو٫ 2وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور افغانستان میں قدرتی آفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

عرب کے صحرائی کرکٹ میدان پر جاری سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل پاکستان اور افغانستان میں قدرتی آفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت بھی کیا گیا٬پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں نے شارجہ میں میچ سے قبل پاکستان میں سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *