
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان کے سپنر نعمان علی نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ملتان سٹیڈیم پر ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے مجموعی سکور 38 رنز پر چھٹی ساتویں اور آٹھویں وکٹ مسلسل حاصل کرکے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک مکمل کی تو وہ نئے سال کی پہلی ہیٹرک کرنیوالے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے نعمان علی نے پاکستان کے پہلے سپنر اور دنیا کے 48 ویں ہیٹرک باؤلر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ ہسٹری کی باؤلنگ ہیٹرک ڈیڑھ سو سال قبل آسٹریلیا کے باؤلر فریڈ سپوفورتھ نے انگلینڈ جنوری 1879ء میں ایم سی جی میلبورن میں کی تھی۔
نعمان علی ہیٹرک کرنیوالے پہلے پاکستانی سپنر کے علاوہ مجموعی طور پر ہیٹرک کرنیوالے پاکستان کے 5 ویں باؤلر بنے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے مجموعی طور پر پانچ باؤلرز نے چھ بار ہیٹرک کی ہے۔وسیم اکرم 2 بار، عبدالرزاق، محمد سمیع اور نسیم شاہ ایک ایک بار ٹیسٹ میچز میں مسلسل تین مدمقابل بیٹرز کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک ہے۔اس سے قبل تمام 4 پیسرز تھے۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی سپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کی پہلی اور ٹیسٹ کرکٹ کی 46 ویں ہیٹ ٹرک کرلی ہے۔یہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ کا 12 واں اور نعمان علی کا تیسرا سپنر تھا۔گسٹن لیوس، املاچ اور سنکلیئر ان کا شکار بنے۔2 کیچز بابر اعظم نے پکڑے اور ایک بیٹر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا گیا۔ نعمان علی کی بال پر پہلا اور تیسرا کیچ بابر اعظم نے تھاما۔
نعمان علی کی یہ ہیٹرک نئے سال 2025ء کی پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک تھی۔ٹیسٹ کرکٹ کی آخری ہیٹ ٹرک گزشتہ سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے ویلنگٹن میں کی تھی۔