ملتان کی پچ پاکستان کے بھی گلے پڑ گئی۔ سپنرز کے ہاتھوں 20بیٹرز کا شکار۔ ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں لیڈ مل گئی

:محمد ندیم قیصر (ملتان )

:تفصیلات

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بنائی گئی سپن ٹریک پچ الٹا پاکستانی ٹیم کے گلے پڑ گئی۔۔پہلے روز ہی پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں آؤٹ ہوئیں تو مہمان ٹیم 9 رنز کی برتری بھی حاصل کر چکی تھی سیریز میں 0ـ1 کے خسارہ سے دوچار ویسٹ انڈیز کی اننگز کھیل کے پہلے سیشن میں مشکلات سے دوچار ہوئی تو مہمان باؤلرز نے میزبان بیٹرز کا بھی جینا حرام کر دیا نعمان علی کی ہیٹرک سمیت چھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ویسٹ انڈین باؤلرز کا پلٹ کے وار کیا واریکن ۔روچ اور موتی نے پاکستان بیٹنگ کو ہلا کر رکھ دیا پہلی اننگز میں 163 رنز بنانے والی مہمان باؤلرز نے میزبانوں کو 154 رنز پر ٹھکانے لگا دیا اور قلیل رنز کی پہلی اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 9 رنز کی برتری بھی حاصل کر لی۔ پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کو بریک لگانے والے ویسٹ کے کمیروچ ۔۔ویریکن ٹیل اینڈرز نے بیٹنگ میں آخری دو وکٹوں پر 109 قیمتی رنز کا اضافہ کیا اور ٹوٹل کو 54 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے 163 رنز تک پہنچا کے دم لیا اور باؤلنگ کا موقع آیا تو واریکن کمیروچ اور موٹی کے باؤلنگ وار پاکستانی مضبوط بیٹنگ لائن نہ سہہ پائی اور پوری ٹیم رینگتے لڑکھڑاتے ہوئے 154 رنز تک پہنچ کر تمام ہو گئی۔ سعود شکیل اور محمد رضوان کے درمیان پانچویں وکٹ کیلئے 68 رنز کی شراکت نے ٹیم کے مجموعے کو تھری فیگر کا ہندسہ عبور کروا دیا۔ محمد رضوان ایک رنز کی کمی سے نصف سنچری سکور نہ کر پائے۔ رضوان نے 8 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔ سعود شکیل سعود نے 2 چوکوں کے ذریعے 32 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو سٹینڈ فراہم کیا۔ اوپننگ جوڑی 22 رنز پر ٹوٹی تو 51 رنز تک چار وکٹیں گر گئیں۔کپتان شان مسعود 15۔ محمد ہریرہ9 رنز بنا پائے دونوں اوپنرز نے ایک ایک چوکا بھی لگایا۔ بابر اعظم صرف ایک رنز بنا کر پویلین کو سدھار گئے۔ سلمان علی آغا 9. ساجد خان نے دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز۔ ابرار احمد صرف 2 رنز بنا سکے نعمان علی نے کھاتہ کھولے بغیر وکٹ گنوائی۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کاشف علی ایک آؤٹ کر گئے لیکن ٹیسٹ کیریئر کا پہلا رنز نہ بنا پائے۔ پہلے ٹیسٹ میں 10 آؤٹ کرنیوالے جے ویریکن نے دوسرے ٹیسٹ میں 4 مہمان بیٹسمینوں کو 43 رنز کے عوض آؤٹ کیا۔ جی موٹی نے 49 رنز دے کر 3 اور کیمروچ نے 15 رنز کے بدلے 2 وکٹیں اڑائیں ۔

پاکستان کی پہلی اننگز پہلے دن کے آخری سیشن کے آخری لمحات میں تمام ہونے ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دوسری اننگز شروع کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ مہمان ٹیم کل 26 جنوری کو اپنی دوسری اننگز کا کھیل شروع کرے گی۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *