: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
ملتان سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹر حسن جلیل نے وفاقی ادارہ ایف آئی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے کے بعد ملتان میں اپنی نئی پیشہ وارانہ اعلی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا انہیں ایف آئی اے کے شعبہ اینٹی منی لانڈرنگ سیل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے٬ اس سے قبل وہ اسلام آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھے ٬ حسن جلیل اس سے قبل بھی ملتان میں ایف آئی اے سائبر کرائم شعبہ ملتان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے انچارج سربراہ کی خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ملتان ریجن میں سائبر کرائم کے شعبہ کو منظم بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے٬ اور ان کے دور میں سائبر کرائم ایکٹ کے حوالے سے پہلی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
حسن جلیل کا تعلق ملتان کی ایک معروف علمی پوش گھرانے سے تعلق ہے ان کے والد محترم جلیل الرحمان محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں اعلی عہدے پر فائز رہے حس جلیل نے زمانہ طالبعلمی میں فاسٹ باؤلر کے روپ میں تعلیمی بورڈ ملتان کی آل پاکستان انٹر بورڈز کرکٹ میں نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا اور زکریا یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ کی تعلیم کے حصول کے دوران آل پاکستان انٹریونیورسٹیز لان ٹینس چیمپئن شپ میں زکریا یونیورسٹی ملتان ٹیم کی کپتانی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
تعلیمی کیریئر کی تکمیل پر حسن جلیل نے پاکستان کے وفاقی ادارہ ایف آئی اے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا فیڈرل سروس کمشن امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔وہ ملتان کے علاوہ اسلام آباد میں بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے.
دریں اثناء حسن جلیل کی ایف آئی اے ملتان میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ کے اعلی عہدے پر تعیناتی اور چارج سنبھالنے کے بعد جنوبی پنجاب کے مقبول ڈیجیٹل نیوز ادارے ایس جی نیوز کی پروفیشنل رپورٹنگ ٹیم نے کورٹ کرائم رپورٹر محترمہ سدرہ فاروق کی سربراہی میں محترم حسن جلیل سے ان کے دفتر میں خیر سگالی ملاقات کی مبارک باد پیش کی اور ملتان کے جدید ترین ڈیجیٹل میڈیا گروپ سائن گروپ آف کمپنیز کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے بصد شکریہ قبول کر لی٬ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حسن جلیل نے چند سال قبل ملتان میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی کے تجربات و مشاہدات بارے بھی آگاہ کیا اور موجودہ عہدہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ کے چیلنجز کو اپنی بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ عہدہ برا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ملتان حسن جلیل نے ایس جی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے ساتھ ملاقات کے دوران ملتان میں اپنے زمانہ طالبعلمی کی کھیلوں سے وابستہ سنہری یادوں کو بھی تازہ کیا اور کہا کہ کھلاڑی کی حیثیت سے انہوں نے میچ کی مشکل صورتحال میں بہترین پرفارم کرنے کا جو ہنر سیکھا تھا ٫ وہ ایف آئی اے میں مختلف اہم اسائنمنٹ کی تکمیل میں درپیش کٹھن مراحل میں بھی کام ایا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان سے جڑے رہنے کا سب سے اہم فائدہ صحت ہے جو اللہ تعالیٰ کی بہترین نعمتوں میں سر فہرست ہے۔