پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد 169

پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے صحافی جعفر بن یار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عملدرامد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے فریقین کا موقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے تین ہفتوں میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں