ریلوے سٹیشن خانیوال کے مسافر پل کا حصہ گرنے۔ اہلکار کے جاں بحق اور خاتون مسافر زخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ بارے تحقیقاتی رپورٹ دس روز میں طلب ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پُل کا حصہ گرنے ۔ ایک اہلکار کے جاں بحق اور ایک خاتون مسافر کےزخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے حوالے سے ملتان ڈویژن کے تین افسران کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے اور اب وزیر ریلوے کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی نوٹیفائی کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور شامل ہیں۔کمیٹی حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے تجاویز پیش کرے گی اور حقائق کا تفصیلی جائزہ لے کر 10 روز میں رپورٹ وزارت میں جمع کروائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ انکوائری خانہ پوری کیلیے نہیں ہو گی، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، ریلوے کے وزیر ہونے کا حق ادا کروں گا۔ واضح رہے کہ خانیوال سٹیشن پر مسافروں کے لیے بنائے گے پل کا ایک سلیب گر نے کے واقعہ میں بدقسمتی سے اس وقت ڈیوٹی پر موجود ایک ایس ٹی ای محمد اکرم نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا ے تھا ان کا تعلق لاہور ڈویژن کےاوکاڑہ کینٹ سے تھا اور وہ اپنی مقررہ ٹرین 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس کا انتظار کر رہے تھے کہ پل کا ایک حصہ گرنے سے نیچے آ کر جاں بحق ہوگئے تھے ایک خاتون مسافر زخمی ہوئی واقعہ کی مکمل انکوائری کے لیے ہیڈ کواٹرز سے اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم لاہور سے جائے حادثہ پر پہنچی تھی جاں بحق ایس ٹی ای محمد اکرم کے لواحقین کے لیے ابتدائی طور پر 2 لاکھ روپے کی امداد اور زخمی مسافر خاتون ماہ پارہ بی بی کو ایک لاکھ روپے کی امداد دے دی گئی تھی۔اس واقعہ کے بعد ریلوے کے مسافر پل کے حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ پل کی تعمیر مکمل قرار دیئے جانے اور فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے حکام کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے  ۔

  • Related Posts

    شیر بند توڑنے کی تیاری مکمل٬لیکن کب ؟ ٹیکنیکل کمیٹی اور عوام بھی تقسیم: ایس جی نیوز ویب سائٹ خصوصی رپورٹ

    : محمد ندیم…

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *