پولیس نے تشدد کے شکار بزرگ سے معافی مانگ لی۔گرفتار جلاد ایس ایچ او کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا گیا۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پولیس نے تشدد کے شکار بزرگ سے معافی مانگ لی۔گرفتار جلاد ایس ایچ او کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا گیا۔ ریجنل پولیس افسر کیپٹن (ر ) محمد سہیل چوہدری نے دو روز قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے ملتان سٹیڈیم کیلئے روانگی کے موقع پر وی وی آئی پی سکیورٹی میں سے گذرنے والے بزرگ شہری پر ایس ایچ او کی طرف سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے غلام اکبر کو اپنے دفتر میں بلا کر معافی مانگی اور کہا کہ اچھے برے افسر اور اہلکار ہر جگہ اور ہر ادارے میں ہوتے ہیں وہ اپنے ماتحت ایس ایچ او کی طرف سے تشدد کیے جانے پر محکمہ کی طرف سے معذرت کے خواستگار ہیں۔ آر پی او ملتان ریجن نے بزرگ شہری کی مالی معاونت بھی کی۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے بزرگ شہری پر ایس ایچ او کے بہیمانہ تشدد کرنیوالے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور فوری گرفتاری کے حکم جاری ہوتے ہی ملتان ریجن میں تعینات اعلیٰ پولیس حکام بھی متحرک ہوئے ۔ مقدمہ درج کیا گیا گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار ایس ایچ کی حوالات میں بندش کی تصویر وائرل ہوئی تو پولیس کے روائتی رویہ بارے تنقیدی تبصرے بھی سوشل میڈیا پر آنے لگے۔ یہ تبصرہ بھی کیا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر عملدرآمد تو کردیا گیا لیکن پولیس کے توہین آمیز رویہ کو تبدیل کرنے کیلئے بھی کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • Related Posts

    شیر بند توڑنے کی تیاری مکمل٬لیکن کب ؟ ٹیکنیکل کمیٹی اور عوام بھی تقسیم: ایس جی نیوز ویب سائٹ خصوصی رپورٹ

    : محمد ندیم…

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *