پیکا ایکٹ نافذ ہوتے ہی مظفر گڑھ میں پہلا مقدمہ درج ۔ ملزم گرفتار

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

صدر مملکت آصف علی زرداری کے پیکا ایکٹ کی دستاویز پر دستخط ہوتے ہی سوشل میڈیا پر افواہ سازی اور کردار کشی کرنیوالوں کے گرد شکنجہ کسنے کا آغاز کردیا گیا اور ایف آئی اے ملتان ریجن نے سائبر ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہ پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے مظفر گڑھ کے ایک رہائشی کے خلاف درج کیا ہے اور یہ مشترکہ کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے کی گئی ہے۔

مقدمہ کے مندرجات کے مطابق مظفرگڑھ کے رہائشی عمر بٹ نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کی جھوٹی افواہ پھیلائی ۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزم نے شریف شہری کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لئے توہین مذہب کی جھوٹی پوسٹ سوشل میڈیا پر لگائی۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

  • Related Posts

    شیر بند توڑنے کی تیاری مکمل٬لیکن کب ؟ ٹیکنیکل کمیٹی اور عوام بھی تقسیم: ایس جی نیوز ویب سائٹ خصوصی رپورٹ

    : محمد ندیم…

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *