ملتان میں جدید ترین سگنلز متعارف ۔ روائتی سگنلز ۔ ریڈ گرین لائٹس بلندو بالا پولز اور سڑک پر آئی کیٹ کی تنصیب مکمل

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

چوک چوراہوں میں ٹریفک سسٹم کو منظم بنانے اور حادثات سے بچاؤ کیلئے ملتان میں جدید ترین سگنلز متعارف کروا دیئے گئے۔ عیدگاہ چوک خانیوال روڈ کے بعد نواں شہر چوک میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریفک سگنلز نصب کیے گئے ہیں ۔ ماضی کے روایتی ٹریفک سگنلز کے مقابلے نئے سگنلز کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سگنلز 400میٹر کی دوری سے بھی دکھائی دے رہے ہیں اور ریڈ سگنل دکھائی دینے کی صورت میں وہیکلز اپنی سپیڈ کو چوراہے میں پہنچنے سے پہلے ہی نارمل موڈ لا سکیں گے اور مناسب فاصلہ پر گاڑی روک کر سگنل گرین ہونے کا انتظار کر سکیں گے یہ بریفنگ نواں شہر چوک میں جدید ٹریفک سگنلز سسٹم کی افتتاحی تقریب میں دی گئی ۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ٹریفک مینجمنٹ وژن کے تحت ملتان میں بھی اپنی طرز کے منفرد ٹریفک سگنلز نصب کیے گئے ہیں۔ روائتی سگنلز کے ساتھ ساتھ بلندوبالا پولز پر ریڈ گرین لائٹ وائرنگ اور سڑک پر سگنلز کلر والی کیٹ آئز بھی نصب کی گئی ہیں کمشنر ملتان نے جدید ٹریفک سگنلز کا افتتاح کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید طرز کے ٹریفک سگنلز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سگنلز کیساتھ کیٹ آئز، روڈ فرنیچر لنک کیا گیا ہے۔اشارے کا رنگ بدلتے ہی پولز پر لگی لائٹس، کیٹ آئز کا رنگ بھی بدل جاتا ہے۔ پولز پر لگی لائٹس کا رنگ بدلتے ہی دور سے ٹریفک کو رفتار کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

جدید سگنل سسٹم سے ٹریفک کو منتظم رکھنے میں مدد، حادثات میں کمی آئے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم نے کہا کہ 400 میٹر کی دوری سے نظر آنے والی سگنل لائٹس سے ڈرائیورز کو سگنل کے گرین یا ریڈ ہونے کا پتہ چل سکے گا۔ ملتان شہر میں پاکستان کا پہلا جدید ٹریفک سگنل خانیوال روڈ عید گاہ چوک پر لگایا گیا۔ ابتدائی طور پر عید گاہ چوک اور نواں شہر چوک پر جدید ٹریفک سگنل نصب کئے گئے ۔اوورسپیڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے خانیوال روڈ پر جدید ریڈار سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک افسر سردار ماوارن اور دیگر افسران موجود تھے. دریں اثناء عید گاہ چوک میں جدید سگنلز سسٹم کی مدد سے چوک کمہارانوالہ۔ چونگی نمبر 9 اور مچھلی مارکیٹ کی جانب جانیوالی ٹریفک کو کنٹرول کیا گیا ہے ۔

نواں شہر چوک میں نصب جدید ٹریفک سگنلز کے ذریعے کینٹ۔ ڈیرہ اڈا۔ گھنٹہ گھر اور کلمہ چوک سٹیٹ بینک کے اطراف میں جانیوالی ٹریفک کو منظم بنایا گیا ہے۔ ملتان کی وارڈن فورس کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ چوک چوراہوں سے گذرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں سگنلز لائٹس کے مطابق گاڑی سٹاپ اور رننگ اصول پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر ٹریفک رولز کے مطابق قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *