
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ڈرگ کورٹ ملتان کے چیئرمین محمد سلیم اللّٰہ نے کھانسی کے جعلی سیرپ کی تیاری میں ملوث ملزمان کی درخواست قبل از گرفتاری مسترد کردی اور پولیس ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
پولیس تھانہ دہلی گیٹ ملتان نے 7جنوری 2025ء کو یہ مقدمہ درج کیا تھا۔
ڈرگ ایکٹ سیکشن 27/A1 کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 25/25 کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان محمد شاکر ولد حبیب، محمد راحیل شہزاد ولد حبیب کی بیٹھک سے ڈرگ انسپکٹر ممتاز آباد ، علی خلیل، ڈرگ کنٹرولر شیر شاہ ٹاؤن صابر علی نے 28نومبر 2024ء کو 4 ادویات جن میں کھانسی کے لیے استعمال ہونے والا سیرپ کے 500 تیار لیبلز اور 300 خالی شیشیاں اور 144 سیرپ شامل ہیں کے سمپل فارم نمبر 4 پر درج کر کے قابل گرفت فارم نمبر 5 پر بھی قبضہ میں لے لی کیونکہ ملزم شاکر جو موقع پر موجود تھا ان ادویات کی وارنٹی یا رسید جمع کروانے سے قاصر تھا۔ ان ادویات کے نمونہ جات کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان سیل کر کے روانہ کیا گیا کوالٹی کنٹرول بورڈ نے 23 دسمبر 2024ء کو ملزمان کی شنوائی کے بعد جعلی ادویات کی مینوفیکچرنگ اور منسلک کاروبار کے جرم میں ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت دی۔ آج جب ملزمان کی درخواست قبل از گرفتاری ضمانت پر وکیل صفائی عدالت میں کوئی موزوں جواز جمع نہ کروا پائے تو چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی جس پر ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔