رمضان المبارک بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے نرخ پر کنٹرول۔ عام بازاروں میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔جرمانے ۔ مقدمات درج

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پنجاب بھر میں ماہ صیام کی مناسبت سے عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے رمضان المبارک بازاروں کو فعال کردیا گیا ۔ اس حوالے سے ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو ہمہ وقت متحرک رہنے اور یومیہ بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے رمضان بازاروں کے علاوہ عام بازاروں میں بھی سرکاری نرخ نامہ کے مطابق سبزی پھلوں اجناس چینی گھی آئل اٹا کی خریدوفروخت کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اشیائے خوردونوش کے نرخ پر کنٹرول۔ عام بازاروں میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔جرمانے ۔ مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر پنجاب بھر سہولت رمضان بازار میں عوام کا جم غفیر امڈ ایا۔عوامی ریلیف کیلئے اشیاء خوردونوش پر سبسڈی ، سستا چینی کاؤنٹر ،آٹا پوائنٹ کو فعال رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کوشاں ہے۔

ملتان ڈویژن میں قائم رمضان بازاروں کے بارے میں یومیہ کمشنر عامر کریم خاں نے سہولت رمضان بازار کا دورہ کیا،اشیاء خوردونوش کی کوالٹی چیک کی اور شہریوں سے ملاقات کی۔

عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر شہریوں نےاظہار اطمینان کیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے شہریوں کی سہولت کیلئے کاونٹرز بڑھانے اور سپلائی ڈبل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے رمضان المبارک میں عوامی ریلیف پیکچ فراہم کیا۔عوام کو ماہ رمضان میں مہنگائی سے بچانے کیلئے میگا کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی مصنوعی اضافہ کرنیوالے مافیا کیساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔ اس بابرکت مہینے میں تاجر برادری خصوصی طور پر ذخیرہ اندوزی، گران فروشی کی حوصلہ شکنی کرے۔ضلعی انتظامیہ کو سرکاری ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد کرانے کا ٹاسک دیا ہے اور ڈویژن بھر کے دورے کرکے سستے بازاروں کا خود جائزہ لیں گے۔کمشنر عامر کریم خاں نے سہولت بازار میں پارکنگ ،واش روم اور شکایات سیل سمیت موثر انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد ابو بکر، محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع نے سہولیات پر بریفننگ دی۔ اس موقع کمشنر عامر کریم خاں کو رمضان پیکج، سہولت بازاروں بارے ڈپٹی کمشنرز سے بریفننگ پیش کی گئی ۔

ضلعی انتظامیہ ملتان رمضان المبارک بازاروں کی عوامی افادیت کو برقرار رکھنے کیلئے متحرک

ڈسٹرکٹ انتظامیہ ملتان بھی رمضان المبارک بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے متحرک رہی ۔ عام بازاروں میں بھی سرکاری نرخ نامہ کی عملداری کا جائزہ لیا گیا اور زائد نرخ وصول کرنیوالوں کو جرمانے بھی کیے گئے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے وہ میڈیا ٹیم کے ہمراہ سہولت رمضان بازار مدنی چوک کا دورہ کیا اور بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر مدنی چوک پر سہولت بازار قائم کیا گیا ہے جہاں چینی اور آٹا سمیت تمام اشیاء خوردونوش کےکاؤنٹرز پر مثالی خریداری دیکھنے میں آئی۔ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری رکھے جائے گی ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی سہولت رمضان بازار کی افادیت بارے دریافت کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بڑی سبسڈی کے باعث چینی کے کاؤنٹرز پر رش ہے جس کے حل کے لیے ضلعی ی انتظامیہ نے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔عوام کی سہولت کے لئے مدنی چوک کے علاوہ ضلع بھر میں چینی کے 11 کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں بلاتعطل چینی فراہم کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں محمد سیف نے کہا کہ سہولت رمضان بازار میں پارکنگ، واش روم، جھولے اور ویٹنگ ایریاز سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عام مارکیٹ میں بھی اشیائے خورد و نوش کے نرخ کنٹرول رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اس سلسلے میں بھاری جرمانہ عائد کرنے اور مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں۔

 

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *