نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025ء شروع ۔دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس اور بہاولپور ریجن کی کامیابی۔سعود شکیل اور عمران سینئر مین آف دی میچ قرار پائے۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025ء اقبال سٹیڈیم فیصل آباد پر شروع ہو گیا۔ایونٹ کی پہلی شب کو کھیلے گئے دو میچز میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس اور بہاولپور ریجن نے کامیابی کے ساتھ پر اعتماد آغاز کیا۔ میچ جیتنے والی ٹیموں وائٹس کےسعود شکیل اور بہاولپور کے عمران سینئر مین آف دی میچ قرار پائے۔

دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی 20 کپ کے بارش سے متاثرہ افتتاحی میچ میں اسلام آباد کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 30 رنز سے شکست دیدی۔

اقبال سٹیڈیم پر کھیلے گئے گروپ بی کے اس میچ میں کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

کراچی وائٹس کی اننگز میں سعود شکیل نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے۔ خرم منظور نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

نصیر اللہ اور موسیٰ خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد نے جواب میں 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 73رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا۔

علی عمران 26 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عمر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے دوسرے میچ میں بہاولپور نے ڈیرہ مراد جمالی کو 61 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں بہاولپور نے ڈیرہ مراد جمالی کو 61 رنز سے شکست دیدی۔اقبال سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ کو بارش کے باعث 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔بہاولپور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 7 اوورز میں3 وکٹوں پر 95 رنز بنائے۔ عون شہزاد نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے28 رنز سکور کیے۔محمد سدیس نے 2چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے21 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

جوابی بیٹنگ میں ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم 7 اوورز میں6 وکٹوں پر34 رنز بناسکی۔محمد عزیر11 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ عمران خان سینئر اور صلاح الدین نے بالترتیب9 اور7 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔عمران خان سینئر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں 16 ریجن کی 18 ٹیمیں شریک۔ فیصل آباد ۔ملتان ۔لاہور میں میچز شیڈول۔ 27 مارچ کو فائنل ہو گا۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں ملک بھر سے 16 ریجن کی 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 23 اور 24 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 26 مارچ کوہونگے فائنل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد لیگ میچز کے علاوہ چاروں کوارٹر فائنل ۔ دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ کی بھی میزبانی کرے گا۔

 

  • Related Posts

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری جیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *