پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے راولپنڈی ٹیسٹ کا آج دوسرا دن

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے راولپنڈی ٹیسٹ کا آج دوسرا دن ہے ٬ پنڈی سٹیڈیم پر پہلے دن کے کھیل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ میں 5وکٹوں کے نقصان پر 259رنز 5وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے٬ آج ناٹ آؤٹ جوڑی سعود شکیل 42 رنز اور سلمان علی آغا 10 رنز کے ساتھ پاکستان کی پہلی اننگز کو آگے بڑھائیں گے٬ سپن ٹریک قرار دی جانے والی پچ پر ساڑھے تین سو رنز کا مجموعہ اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

دریں اثناء پہلے دن کے کھیل میں اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے تو اس وقت مجموعی سکور 35 تھا٬ دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق (بہترین 57رنز٬ 4 چوکے) اور کپتان شان مسعود (شاندار 87رنز٬تین چھکے٬ دو چوکے) کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 111 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی٬ عبداللّٰہ شفیق کے آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم (16رنز ٬ 3چوکے) نے شان مسعود کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 21 رنز کا اضافہ کیا٬ بابر کی وکٹ گری تو شان اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ کیلئے 45 رنز کی شراکت داری قائم کی٬ کپتان کی روانگی پر محمد رضوان (19 رنز ٫ 2 چوکے) نے سعود کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کیلئے 34 رنز کا اضافہ کیا٬ رضوان کی اننگز تمام ہونے پر سلمان علی آغا اور سعود شکیل اب تک چھٹی وکٹ کیلئے مجموعی سکور میں 13 رنز کا اضافہ کر چکے ہیں ۔

جنوبی افریقہ کے وکٹ ٹیکرز میں سے مہاراج نے 63 رنز اور ہارمر نے 75 رنز دے کر اب تک دو 2 وکٹیں گرائیں ہیں٬ پیسر رباڈا کو 41 رنز کے بدلے ایک وکٹ مل پائی ہے۔لاہور ٹیسٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر(10آؤٹ) موتھو سمے ابھی تک کوئی آؤٹ نہیں کر سکے ہیں۔

  • Related Posts

    پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہا٬ پاک افریقہ دونوں ٹیموں نے اپنی کامیابی کا سنہری سپنا اپنی آنکھوں میں سجا لیا

    : محمد ندیم…

    ریٹائرمنٹ کی عمر میں جب آصف آفریدی کوٹیسٹ ڈیبیو کی خوشخبری ملی تو پہلے مذاق سمجھا

      : محمد…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *