پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہا٬ پاک افریقہ دونوں ٹیموں نے اپنی کامیابی کا سنہری سپنا اپنی آنکھوں میں سجا لیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہا٬ دونوں ٹیموں نے اپنی کامیابی کا سنہری سپنا اپنی آنکھوں میں سجا لیا٬

لاہور ٹیسٹ کی فاتح پاکستان ٹیم نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن کے پہلے گھنٹے میں پہلے دن کی ناٹ آؤٹ جوڑی نے جنوبی افریقہ کے سپن و فاسٹ اٹیک کا ڈٹ کے مقابلہ کیا اور مجموعی سکور کو 269 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے 316 رنز تک پہنچا دیا٫ لیکن دوسرے گھنٹے میں مہمان سپنر کیشو مہاراج کا جادو سر چڑھ کے بولا اور سلمان علی آغا (45رنز) کے آؤٹ ہوتے ہی بعد میں آنیوالے کسی بھی بیٹسمین کو کیشو مہاراج کے میجک سپیل نے سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا ٬ اور آخری چار بیٹرز کی پویلین سے پچ اور واپسی کی آنیاں جانیاں دیکھنے والی تھیں٬ اور یہ آخری چار وکٹیں بھی مجموعی سکور میں محض 17 رنز کا اضافہ کر پائیں٬ سعود شکیل 66رنز بنا پائے٬ سعود آغا کے درمیان چھٹی وکٹ کیلئے شراکت میں 70 قیمتی رنز بنائے گئے۔ مہمان ٹیم کے باؤلنگ ہیرو کیشو مہاراج نے 102 رنز کے عوض 7 وکٹوں کا سستا سودا کیا۔سمن ہرمر نے 2 اور رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے روز کھانے کے وقفہ سے پہلے پاکستان کی ٹیم 333رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تو اس میں کپتان شان مسعود کے شاندار 87 رنز اور اوپنر عبداللہ شفیق کے بہترین 57 رنز بھی شامل تھے

راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی دو وکٹیں 54 پر گرنے کے بعد پاکستان کی میچ پر مضبوط ہوتی ہوئی گرفت کو سٹبز(66 پر ناٹ آؤٹ ) اور ڈی زورزی (55 رنز) کے مابین تیسری وکٹ کی 113 رنز کی پارٹنر شپ نے کمزور کردیا تاہم 38 پلس ایج میں ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے لیفٹ آرم سپنر آصف آفریدی نے پہلے ففٹی میکر زورزی کو اور بعد میں تھری ڈاؤن بیٹر بریواس کو صفر پر آؤٹ کردیا٬ یہ دونوں وکٹیں 167 اور چار رنز کے اضافہ کے ساتھ 171 رنز پر گریں دوسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنالیے تھے۔آصف آفریدی نے 2، شاہین اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

  • Related Posts

    ریٹائرمنٹ کی عمر میں جب آصف آفریدی کوٹیسٹ ڈیبیو کی خوشخبری ملی تو پہلے مذاق سمجھا

      : محمد…

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے راولپنڈی ٹیسٹ کا آج دوسرا دن

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *