
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان کے عمر رسیدہ کرکٹرآصف آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹیں اڑائی۔ تو انہوں نے پہلی جنگ عظیم کے سپاہی کا 92 سالہ پرانا ڈیبیو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے کا ریکارڈ توڑا.اب انگلینڈ کے عمر رسیدہ کرکٹر و گگلی باؤلر چارلس میریٹ کا ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 11 آؤٹ کرنے کا 92 برسوں پرانا عظیم ریکارڈ بھی پاکستانی پآرتھوڈوکس لیفٹ آرم سپنر آصف أفریدی کے نشانہ پر آ گیا ہے۔
اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 سالہ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی سپنر آصف آفریدی اپنی کارکردگی سے کافی مطمئن اور خوش ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف آصف آفریدی نے اپنےپہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کیا اور انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
بائیں ہاتھ کے سپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف آفریدی کا کہنا ہے کہ اس عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا اور اس میں بہترین بولنگ کرنا کافی خوشی کی بات ہے۔انہوں نے پی سی بی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی ، گھر والے بھی کافی خوش تھے۔ کوشش یہی تھی کہ جس طرح ڈومیسٹک میں بولنگ کرتا ہوں ، ڈیبیو ٹیسٹ میں اسی طرح اچھی لائن پر بولنگ کرواؤں، شکر الحمد اللہ اچھی بولنگ ہوئی۔
پہلی جنگ عظیم لڑنے والے انگلش کرکٹر چارلس میریٹ نے 37 برس میں اکلوتا ٹیسٹ کھیلا٬ ڈیبیو اننگز میں پانچ اور میچ میں 11 وکٹیں اڑانے کا شاندار ریکارڈ
انگلش کرکٹر چارلس میریٹ نے 37 برس میں اکلوتا ٹیسٹ کھیلا٬ ڈیبیو اننگز میں پانچ اور میچ میں 11 وکٹیں اڑانے کا شاندار ریکارڈ بنا ڈالا٬ چارلس کا ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 11 وکٹیں اڑانے کا منفرد ریکارڈ بھی پاکستان کے عمر رسیدہ کرکٹر آصف آفریدی کے نشانہ پر أگیا٬ آصف آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی اپنی ڈیبیو اننگز میں چھ آؤٹ کر کے انگلش کرکٹر کی ڈیبیو اننگز کا پانچ آؤٹ کرنے کا ریکارڈ تو پہلے ہی بریک کرچکے ہیں۔
انگلش کرکٹر کے بارے میں ذاتی معلومات کے مطابق چارلس سٹویل میریٹ 14 ستمبر 1895ء کو پیدا ہوئے اور 71 برس کی عمر پائی ٬ ان کا انتقال 13 اکتوبر 1966ءکوہوا.اپنے وقت کے بہترین لیگ بریک گوگلی باؤلر چارلس میریٹ نے لنکاشائر کیمبرج یونیورسٹی اور کینٹ کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ میریٹ کا کرکٹ دورانیہ 19 برسوں پر محیط تھا انہوں نے 1919ء سے 1938ء تک کرکٹ کو انجوائے کیا درمیان کھیلا اور انہوں نے برطانوی فوج میں پہلی جنگ عظیم کے دوران خدمات انجام دینے کے بعد پڑھایا۔میریٹ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 1933ء میں 37 سال کی عمر میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا 11 وکٹیں حاصل کیں۔