بابر اعظم کی قیادت واپسی کیلئے متحرک لابی پھر ناکام ٬محمد رضوان سے بھی ون ڈے کپتانی چھن گئی٬ ایک روزہ انٹرنیشنل لیڈر شپ کا تاج فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے سر پر سج گیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

شان مسعود اور سلمان علی آغا کی قیادت مخالف لابی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا کرارا جواب٬ محمد رضوان سے بھی ون ڈے کپتانی چھن گئی٬ ایک روزہ انٹرنیشنل لیڈر شپ کا تاج فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے سر پر سج گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے، جو 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شاہین کی اس سیریز کے لیے تقرری اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد کی گئی، جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی 25 سالہ فاسٹ باولر نے پاکستان کی جانب سے 66 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں۔ 32 ٹیسٹ میچوں میں، جن میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرا ٹیسٹ شامل نہیں، شاہین نے 120 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
شاہین اس سے قبل 2024ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔

  • Related Posts

    پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہا٬ پاک افریقہ دونوں ٹیموں نے اپنی کامیابی کا سنہری سپنا اپنی آنکھوں میں سجا لیا

    : محمد ندیم…

    ریٹائرمنٹ کی عمر میں جب آصف آفریدی کوٹیسٹ ڈیبیو کی خوشخبری ملی تو پہلے مذاق سمجھا

      : محمد…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *