پاکستان کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025ء کی میزبانی مل گئی شیڈول کا اعلان ۔9اپریل سے لاہور میں آغاز ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کوآئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025ء کی میزبانی مل گئی شیڈول کا اعلان ۔9اپریل سے لاہور میں آغاز15 میچوں پر مشتمل راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر راؤنڈ کے اختتام پر دو ٹاپ ٹیمیں اکتوبر اور نومبر 2025ء میں بھارت میں شیڈولڈ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025ء میں شرکت کریں گی۔

پاکستان وومنز براہ راست ورلڈ کپ کھیلنے میں ناکام ۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی سخت مقابلہ درپیش۔

پاکستان وومنز ٹیم براہ راست ورلڈ کپ کھیلنے میں ناکام رہی ہے ۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی سخت مقابلہ درپیش ہو گا ۔آئی سی سی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25ـ2022ءکی رینکنگ کے مطابق میزبان بھارت۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا میں چھ ٹاپ ٹیمیں قرار پائی ہیں اوریہ 6 سرفہرست ٹیمیں وومنز ورلڈ کپ 2025ء کے لیے براہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں۔

بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کوالیفائر میں کھیلتے ہیں کیونکہ وہ خواتین کی چیمپئن شپ میں ساتویں سے دسویں نمبر پر رہے، تھائی لینڈ اور سکاٹ لینڈ نے اسے 28 اکتوبر 2024 تک آئی سی سی خواتین کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں 11ویں اور 12ویں نمبر پر رہی تھیں۔

کوالیفائر کے چھٹے ایڈیشن میں چار مکمل آئی سی سی ممبران ممالک بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ 2 ایسوسی ایٹ آئی سی سی ممبرز ممالک سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ شرکت کریں گی ان چھ ٹیموں کے مابین مقابلے 9اپریل سے 19اپریل تک لاہور میں کھیلے جائیں گے اور مجموعی طور پر 15لیگ میچز کے اختتام پر دو ٹاپ ٹیمیں اس سال کے آخر میں شیڈولڈ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025ء کے لیے دو کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ2025 کےکوالیفائنگ راؤنڈ کا شیڈول۔ ڈے اینڈ نائٹ میچز بھی شامل۔

آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ2025 کےکوالیفائنگ راؤنڈ کا شیڈول جاری کیا گیا9اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہنے والے مقابلوں میں ڈے اینڈ نائٹ میچز کھیلے بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025ء کے افتتاحی دن 9اپریل کو میزبان پاکستان کا مقابلہ قذافی سٹیڈیم میں آئرلینڈ سے ہوگا۔ ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ پر مدمقابل ہوں گی ۔

دیگر میچز کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 14 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی 17 اپریل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ پر میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا 19 اپریل کو برصغیر سے تعلق رکھنے والے حریف ممالک پاکستان اور بنگلہ دیش ایل سی سی اے گراؤنڈ پر آمنے سامنے ہوں گے۔

آئی سی سی کے سی ای او، جیوف ایلارڈائس کا ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک ممالک کیلئے نیک خواہشات کا پیغام۔

آئی سی سی کے سی ای او، جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ ہمیں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے میچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔مقابلہ کرنے والی ٹیمیں خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ سب اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے، میں ٹیموں کو اس سال کے آخر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کے حصے کے طور پر لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

میچز کے آغاز کا ٹائم مقرر۔ دن کی روشنی میں میچ صبح ساڑھے 9بجے اور ڈے اینڈ نائٹ میچ بعد سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025ء کے میچوں کے شیڈول کے مطابق دن کی روشنی میں کھیلے جانے والے میچز 9بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا کریں گے اور ڈے اینڈ نائٹ میچز 4 بجے بعد سہ پہر شروع ہوں گے۔

آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کا جو شیڈول جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق

بدھ، 9 اپریل کو
پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ – قذافی اسٹیڈیم (دن)
ویسٹ انڈیز بمقابلہ سکاٹ لینڈ – ایل سی سی اے (دن)
جمعرات، 10 اپریل کو
تھائی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش – ایل سی سی اے (دن)
جمعہ، 11 اپریل کو
پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ – ایل سی سی اے (دن)
آئرلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز – قذافی اسٹیڈیم (دن)
اتوار، 13 اپریل کو
سکاٹ لینڈ بمقابلہ تھائی لینڈ – ایل سی سی اے(دن)
بنگلہ دیش بمقابلہ آئرلینڈ – قذافی اسٹیڈیم (ڈے اینڈ نائٹ)

پیر، 14 اپریل کو
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز – قذافی اسٹیڈیم (ڈے اینڈ نائٹ)

منگل، 15 اپریل کو
تھائی لینڈ بمقابلہ آئرلینڈ – ایل سی سی اے (دن)
اسکاٹ لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش – قذافی اسٹیڈیم (ڈے اینڈ نائٹ)

جمعرات، 17 اپریل کو
بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز – ایل سی سی اے (دن)
پاکستان بمقابلہ تھائی لینڈ – قذافی اسٹیڈیم (ڈے اینڈ نائٹ)
جمعہ، 18 اپریل کو
آئرلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ – قذافی سٹیڈیم (ڈے اینڈ نائٹ)
ہفتہ، 19 اپریل کو

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – ایل سی سی اے گراؤنڈ (دن) پر ہو گا اور ایونٹ کا آخری ویسٹ انڈیز بمقابلہ تھائی لینڈ ۔قذافی سٹیڈیم (ڈے اینڈ نائٹ) پر کھیلا جائے گا۔

  • Related Posts

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری جیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *