کیویز کے دیس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی صدیوں قدیمی موری قبیلہ کے نمائندوں سے ملاقات کا اہتمام۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا کل سے آغاز ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

چیمپئن ز ٹرافی 2025ء میں بدترین کارکردگی کا داغ دھونے اور اپنی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کل 16 مارچ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز کرنیوالی ہے دونوں ٹیموں کے درمیاں وائٹ بال کرکٹ کے مختصر فارمیٹ کے 5 میچز شیڈول ہیں اپنی ساکھ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل16 مارچ کو پہلے میچ سے ہوگاپاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی آغاز سے ایک روز قبل کرائسٹ چرچ میں دونوں ٹیموں کے کرکٹرز کی نیوزی لینڈ کے صدیوں قدیم موری قبیلہ کے نمائندوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا ۔

اس ہی گلے اوول گراؤنڈ کرائسٹ چرچ میں منعقدہ اس روایتی ویلکم تقریب میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کا کھیل آپسی محبت احترام اور روایت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے،تقریب میں میزبانوں نے پاکستانی ٹیم کو موری قبائل کی روایات اور تاریخی اہمیت بارے میں آگاہ کیا۔

دریں اثناء ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جا چکی ہے ٹرافی رونمائی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی بیٹر محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے کی دریں اثناء پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کل 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول گراؤنڈ ڈونیڈن میں ۔تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 21 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں ۔ چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 23مارچ کو بے اوول ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 مارچ کو سکائی سٹیڈیم،ویلنگٹن میں شیڈول ہے۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز کے اختتام پر دوںوں ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں حصہ لیں گی اس سیریز کے لیے دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیں گی۔

  • Related Posts

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری جیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *