پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی لیومینارا کا ملک گیر روشن سفر ۔ سمندر سے ٹرافی تو نکل آئی لیکن کرکٹ “غرق” ہو گئی۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی لیومینارا کا ملک گیر روشن سفر ہو چکا۔ سمندر سے ٹرافی تو نکل آئی لیکن کرکٹ “غرق” ہو گئی۔10 برسوں پر محیط پی ایس ایل تاریخ میں پاکستان نے ٹی20 فارمیٹ میں عروج کا زمانہ بھی دیکھا۔پاکستان میں فرنچائز کرکٹ کو متعارف ہوئے 10 برس گذر گئے ہیں ۔ ان دس برسوں  کے دوران پاکستان کرکٹ کے نشیب و فراز کا جائزہ لیا جائے تو سب سے بدترین صورتحال آج کی بنتی ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ۔ سن ڈے اور ٹی20 تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں اتنا برا وقت کبھی نہیں آیا کہ جب تینوں میں کارکردگی تنزلی کی انتہا کو پہنچ چکی ہو۔ 2016ء سے پاکستان سپر لیگ فرنچائز کرکٹ کے آغاز میں بننے والی قومی کرکٹ ٹیم نے اگلے ہی سال چیمپئن ز ٹرافی 2017ء کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اب اسی چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کا اپنی ہی میزبانی میں دفاع کرنے میں بری طرح ناکام رہی اور سیمی فائنل کھیلنا تو دور کی بات اپنے لیگ راؤنڈ کی چاروں ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری چوتھے نمبر پر رہی۔

پی ایس ایل فرنچائز کی دس سالہ تاریخ میں پاکستان نے ٹی20 فارمیٹ میں عروج کا زمانہ بھی دیکھا۔

پاکستان کی پی ایس ایل فرنچائز کی دس سالہ کارکردگی شیٹ پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی20 فارمیٹ میں عروج کا زمانہ بھی دیکھا کہ جب پاکستان نے مختلف ممالک کے خلاف11 ٹی 20 سیریز یکے بعد دیگرے مسلسل جیتی تھیں اور پی ایس ایل سیزن 10 تک پہنچتے ہوئے بدترین صورتحال یہاں تک آن پہنچی ہے ابھی سال نہیں ہوا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں پاکستان کو امریکہ جیسی نو آموز ٹیم کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی ۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شکست کھائی اور آج کل نیوزی لینڈ ٹور میں بھی پاکستان کی ٹیم کو آج کی اپڈیٹ تاریخ 20 مارچ تک پانچ میچز کی ٹی20 سیریز میں 0-2 کے خسارہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان 9ویں درجے کی تنزلی سے دوچار ہے۔

پی ایس ایل سیزن 10 کی چمکتی دمکتی لومینارا روشن ٹرافی کا پر جوش استقبال کرنیوالے کرکٹ فینز کے دل افسردہ ۔ دلچسپ تبصرے۔ ممز کی بھرمار۔

پی ایس ایل سیزن 10 کی چمکتی دمکتی لومینارا روشن ٹرافی کا پر جوش استقبال کرنیوالے کرکٹ فینز کے دل افسردہ ۔ دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ممز کی بھرمار ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی گزشتہ 9 سیزن کے دوران ہر سال ہر بار منفرد انداز میں پی ایس ایل ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی جسے پذیرائی بھی ملتی رہی ایک مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی کو آسمان سے زمین پر اترتے دکھایا گیا لیکن دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ اس مرتبہ جب پی ایس ایل سیزن 10 کی ایکس ٹرافی کو سمندر کی تہ سے نکالتے دکھایا گیا تو پاکستان کی کرکٹ تنزلی کے بدترین گڑھے میں گر چکی ہے۔ اس لیے یہ تبصرہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل 10 سیزن کی ٹرافی کو تو تیراکی میں ماہر غوطہ خور سمندر کی تہ سے نکال لایا ہے مگر پاکستان کی کرکٹ تو “غرق” ہو چکی ہے اس بدترین کارکردگی کے ذمہ دار قومی کرکٹرز کو بھی گہرے پانی میں غوطہ دینے کی ضرورت ہے ۔

جس میں طالبات اور کرکٹرز کی x ترتیب

لومینارا روشن ٹرافی کے ملک گیر سفر میں ملتان اور لودہراں میں قیام۔ تاریخی مقامات۔ سکولز ۔ سٹیڈیم اور ترین اکیڈمی میں نمائش۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22 ہزار 850 چمکدار ذرکون پتھروں سے مزین کیا گیا ہے اور اس ٹرافی کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے ٹرافی میں مشینی طریقے سے چمکتے دمکتے پتھروں کی ترتیب دی گئی ہے ٹرافی کو مینارا کا عنوان دینے کیلئے یہ لفظ لاطینی زبان سے مستعار لیا گیا ہے۔

لومینارا ٹرافی کی ملتان کے تاریخی قلعہ ۔ دلکش ملتان سٹیڈیم ۔ لودہراں کا آمنہ گرلز سٹیڈیم اور ترین اکیڈمی میں پذیرائی۔فینز کی سیلفیاں ۔

 

لومینارا ٹرافی کراچی کے سمندر ۔حیدر آباد سے ہوتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچی ملتان کے تاریخی قلعہ ۔ دلکش ملتان سٹیڈیم ۔ لودہراں کا آمنہ گرلز سٹیڈیم اور ترین اکیڈمی میں پذیرائی۔فینز نے دل کھول کر سیلفیاں بنائیں۔ پاکستان سپر لیگ سیزن کی 10سالہ تاریخ میں چیمپئن ٹرافی “لیومینارا” نے پہلی بار لودہراں کا سفر کیا۔ لودہراں کی عوام نے اس کا کریڈٹ پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطان کے اونر علی ترین کو دیا گیا علی ترین اپنی اکیڈمی میں لومینارا نمائش کیلئے موجود نہ تھے لیکن ملتان سٹیڈیم میں انہوں نے ینگ کرکٹ فینز کے ساتھ ہی ایس ایل چمکتی دمکتی ٹرافی کے ارد گرد کھڑے ہو کر سیلفی بنوائی۔

آمنہ گرلز سکول لودہراں میں لومینارا کی نمائش کے دوران تیکوانڈو کرتب کا مظاہرہ بھی کیا گیا بعد میں ترین اکیڈمی میں نمائش کا اہتمام کیا گیا جہاں زیر تربیت کرکٹرز نے دسویں ایڈیشن کی مناسبت سے اپنے بازوئوں کو دائیں بائیں رخ پر گھما کر انگریزی حرف ایکس کی ترتیب دی۔پی ایس ایل ٹرافی درمیان میں پا کر طالبات، کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔کرکٹرز، طالبات کے علاوہ عام شائقین کرکٹ نے بھی ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنائیں۔

ترین کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹرز نے لائن اپ ہو کر ٹرافی کا استقبال کیاپی سی بی اور ملتان سلطانز کی انتظامیہ بھی اس موقع پر موجود تھی ۔

پی ایس کا 10واں “ایکس ایڈیشن” 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول۔ میچز کیلئے کراچی ۔ لاہور ۔ راولپنڈی اور ملتان کا انتخاب۔

پی ایس کا 10واں ایکس ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول ہے اور میچز کیلئے کراچی ۔ لاہور ۔ راولپنڈی اور ملتان کا انتخاب کیا گیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو نہ صرف ٹی 20 ۔ او ڈی آئی (ون ڈے) بلکہ ٹیسٹ میچز میں بھی شاندار کارکردگی دکھانا ہو گی تاکہ قومی کرکٹ سٹرکچر کا بھرم رہ سکے اسی لیے تو پی ایس ایس سیزن 10 کی لومینارا ٹرافی کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پی ایس ایل ٹرافی باصلاحیت سٹارز، جذبے، توانائی اور بہترین مقابلے کی عکاس ہے۔

  • Related Posts

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری جیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *