
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایبٹ آباد نے فیصل آباد کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی بلیوز نے پشاور کو 16 رنز سے ہرادیا۔لاہور بلیوز نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف میچ 8 وکٹوں سے جیتا۔ راولپنڈی نے حیدرآباد کے خلاف 91 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
اقبال سٹیڈیم میں فیصل آباد نے ایبٹ آباد کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد فیضان نے43 رنز سکور کیے۔کامران غلام نے 26 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔
ففٹی میکرز کامران غلام اور خیام کے درمیان 132 رنز کی ناقابل شکست شراکت۔
نیشنل ٹی20 کپ کے گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ٹیم ایبٹ آباد ریجن کے ففٹی میکرز کامران غلام اور خیام کے درمیان 132 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے فتح کے سفر کو آسان بنا دیا ایبٹ آباد نے مطلوبہ سکور صرف دو وکٹوں پر پورا کرلیا۔ خیام خان نے 11چوکوں کی مدد سے 64 رنز سکور کیے۔ کامران غلام نے 7 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 132 رنز کا اضافہ کیا۔ کامران غلام پلیئر آف دی میچ رہے۔
ملتان سٹیڈیم پر کراچی بلیوز کامیاب۔ عبداللہ فضل کی شاندار سنچری۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور نے ٹاس جیت کر کراچی بلیوز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے3 وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔ عبداللہ فضل نے 11چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 103 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔
جواب میں پشاور کی ٹیم 9 وکٹوں پر167 رنز بنا پائی۔صاحبزادہ فرحان نے 62 رنز سکور کیے۔فہد امین نے37 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔عبداللہ فضل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلیوز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں پر 100 رنز سکور کیے۔ نثار احمد اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور بلیوز نے 14 اوورز میں دو وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ عمرصدیق 42 اور حسین طلعت 24 بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسین طلعت پلیئر آف دی میچ رہے۔
راولپنڈی کا حیدرآباد کے خلاف ڈبل سنچری پلس ٹوٹل۔ ذیشان ملک نروس نائنٹیز کا شکار۔ سنچری صرف ایک رنز سے رہ گئی۔
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں راولپنڈی نے حیدرآباد کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 3 وکٹوں پر 218 رنز سکور کیے۔
ذیشان ملک گیارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔محمد نواز نے 59 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے جس میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ان دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں101 رنز بنائے۔مبصرخان نے45 رنز کی اننگز کھیلی۔
حیدرآباد کی ٹیم جواب میں 127 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سعد خان نے پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے53 رنز سکور کیے۔
مبصرخان نے 19رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔مبصر خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔