
:ملتان (محمد ندیم قیصر)
:تفصیلات
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : کوارٹر فائنل کی 8 تے میں کنفرم ہوگئیں پی سی بی میڈیا سیل کے مطابق پشاور۔ لاہور بلیوز۔لاہور وائٹس ۔پشاور۔ فیصل آباد ۔ایبٹ آباد۔سیالکوٹ اور ملتان کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
دریں اثناء لیگ میچز کی تفصیلات کے مطابق لاہور بلیوز نے اسلام آباد کو ہرادیا۔ حسین طلعت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پشاور نے صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت کوئٹہ کو زیر کر لیا ۔ملتان نے فاٹا کو شکست دی۔ آل راؤنڈر عرفات منہاس بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ پشاور نے لاڑکانہ کو ہرادیا۔صاحبزادہ فرحان کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔
بہاولپور کی ٹیم ایک اور شکست سے دوچار ہوگئی ۔ فاتح کراچی وائٹس کے مین آف دی میچ شان مسعود نے اپنا ایوارڈ ہارون ارشد کو دے دیا۔لاہور وائٹس نے کراچی بلیوز کو ہرادیا ۔ عبید شاہ تین وکٹیں کی کارکردگی کے ساتھ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے ۔لاہور وائٹس نے کوئٹہ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔محمد فائق جارحانہ 72 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار دیئے گئے ۔سیالکوٹ کی آزاد جموں کشمیر کے خلاف کامیابی۔اسامہ میر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
صاحبزادہ فرحان نے ایشیاء کے بیسٹ ٹی 20 بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ کامران اکمل اور حضرت اللہ ززئی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پشاور نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوئٹہ کو 126 رنز سے شکست دیدی۔صاحبزادہ فرحان نے ایشیاء کے بیسٹ ٹی 20 بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ کامران اکمل اور حضرت اللہ ززئی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
لاہور بلوز نے اسلام آباد کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں صاحبزادہ فرحان نے صرف 72 گیندوں پر14 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 162 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کسی بھی پاکستانی بیٹر کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ کامران اکمل کا تھا جنہوں نے 2017ء میں لاہور وائٹس کی طرف سے اسلام آباد کے خلاف150 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے تھے۔صاحبزادہ فرحان نے یہ اننگز کھیل کر ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کسی بھی ایشین بیٹر کے سب سے بڑے انفرادی سکور کا ریکارڈ بھی برابر کردیا جو افغانستان کے حضرت اللہ ززئی نے 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف 162 رنز ناٹ آؤٹ بناکر قائم کیا تھا۔
پشاور نے20 اوورز میں ایک وکٹ پر239 رنز بنائے جس میں معاذ صداقت کے54 رنز بھی شامل تھے۔کوئٹہ کی ٹیم جواب میں 113 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبدالواحد نے46 رنز اسکور کیے۔عثمان طارق نے17 رنزدے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
لاہور بلیوز نے اسلام آباد کو ہرادیا۔ حسین طلعت کیلئے مین آف دی میچ ایوارڈ۔
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں اسلام آباد نے لاہور بلیوز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 118 رنز بنائے۔روحیل نذیر نے 39 رنز سکور کیے۔حسین طلعت نے 14 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور بلیوز نے عمران بٹ کے63 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔حسین طلعت پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
ملتان نے فاٹا کو شکست دی۔ آل راؤنڈر پرفارمنس دکھانے والے عرفات منہاس بہترین کھلاڑی قرار۔
ملتان نے فاٹا کو شکست دی۔ آل راؤنڈر پرفارمنس دکھانے والے عرفات منہاس بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد پر کھیلے گئے میچ میں ملتان نے فاٹا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 167 رنز بنائے۔زین عباس نے 51 رنز سکور کیے۔ آصف آفریدی اور ثمین گل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں فاٹا کی پوری ٹیم صرف 93 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان خان 22 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔عرفات منہاس ۔شرون سراج اور علی ماجد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور نے لاڑکانہ پر شکست کا بوجھ لاد دیا۔ صاحبزادہ فرحان کے جارحانہ 76 رنز۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم پر پشاور نے لاڑکانہ پر شکست کا بوجھ لاد دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ 76 رنز بنا کر مین آف دی میچ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
لاڑکانہ نے پشاور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں9 وکٹوں پر 131 رنز سکور کیے۔محسن رضا29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
پشاور کے باؤلرز عامر خان اور نیاز خان نے بالترتیب 23 اور 30 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جوابی بیٹنگ میں پشاور نے 14 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔
ایشیاء کے بیسٹ ٹی20 بیٹسمین صاحبزادہ فرحان نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 76 رنز سکور کیے۔اس سے قبل انہوں نے لاہور وائٹس کے خلاف114 اور کراچی بلیوز کے خلاف 62 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔وقار احمد نے 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان اور وقار احمد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کا اضافہ کیا۔
بہاولپور ایک اور شکست سے دوچار ۔ فاتح کراچی وائٹس کے مین آف دی میچ شان مسعود نے اپنا ایوارڈ ہارون ارشد کو دے دیا۔
بہاولپور ایک اور شکست سے دوچار ہو گئی ۔ فاتح کراچی وائٹس کے مین آف دی میچ شان مسعود نے اپنا ایوارڈ ہارون ارشد کو دے دیا۔اقبال سٹیڈیم میں فیصل آباد میں بہاولپور نے ٹاس جیت کرکراچی وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔شان مسعود نے 3چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے51 رنز اسکور کیے۔ہارون ارشد نے 44 رنز بنائے ۔بہاولپور کے وکٹ ٹیکر باؤلرز میں سے محمد فیضان نے13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بہاولپور کی ٹیم جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکی۔فیضان ظفر نے3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے56 رنز بنائے۔میرحمزہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس نے کراچی بلیوز کو ہرادیا ۔ عبید شاہ تین وکٹیں کی کارکردگی کے ساتھ پلیئر آف دی میچ۔
ملتان سٹیڈیم لاہور وائٹس نے کراچی بلیوز کو ہرادیا ۔ عبید شاہ تین وکٹیں کی کارکردگی کے ساتھ پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے۔
میچ کی تفصیلات کے مطابق کراچی بلیوز نے لاہور وائٹس کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 146 رنز سکور کیے۔محمد محسن نے 47 رنز بنائے ۔حمزہ سہیل نے 35 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی بیٹنگ میں کراچی بلیوز جواب میں 9 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔کاشف علی نے32 رنز سکور کیے۔میچ کے بہترین کھلاڑی عبید شاہ نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس نے کوئٹہ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔محمد فائق جارحانہ 72 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار۔
ملتان سٹیڈیم پرلاہور وائٹس نے کوئٹہ کو 10 وکٹوں سے ہرادیاجارحانہ 72 رنز بنانے والے فاتح ٹیم کے بیٹسمین محمد فائق بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔کوئٹہ نے لاہور وائٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں پر86 رنز بنائے۔شمریز خان 25 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔احمد دانیال اور کامران افضل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس نے 9ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔
بہترین کھلاڑی قرار پانے والے محمد فائق نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے72 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی ۔
سیالکوٹ کی آزاد جموں کشمیر کے خلاف کامیابی۔اسامہ میر پلیئر آف دی میچ۔
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد پرسیالکوٹ نے آزاد جموں کشمیر کے خلاف کامیابی حاصل کر لی ۔اسامہ میر پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے۔ سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کی اور 7 وکٹوں پر137 رنز بنائے۔حسنین ندیم 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔اسامہ میر اور حسن علی نے بالترتیب 13 اور 39 رنزدے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔سیالکوٹ نے مرزا طاہر بیگ کے44 گیندوں پر 4 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے76 رنز ناٹ کی بدولت مطلوبہ سکور 15 ویں اوور میں دو وکٹوں پر پورا کرلیا۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کوارٹر فائنل میچز 23 مارچ سے۔شروع۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں تماشائیوں کا داخلہ مفت ۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے تماشائیوں کا داخلہ مفت کردیا گیا پہلے یہ داخلہ بذریعہ ٹکٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
نیشنل ٹی ٹوئٹی کپ کے کوارٹرز فائنلز 23اور 24 مارچ کو شیڈولڈ ہیں ۔ سیمی فائنلز 26 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 27 مارچ کو ہوگا۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چار کوراٹر فائنل 23 اور 24 مارچ کو اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پہلے کوارٹر فائنل میں لاہور وائٹس اور ایبٹ آباد مدمقابل ہونگے۔ دوسرا کوراٹر فائنل کراچی وائٹس اور ملتان ریجن کے درمیان کھیلا جائے گا۔24 مارچ کو تیسرا کوارٹر فائنل فیصل آباد اور پشاور کے درمیان ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوراٹر فائنل میں سیالکوٹ اور لاہور بلیوز ٹکرائیں گے۔