نیشنل ٹی20 کپ: لیگ مرحلہ کا اختتام۔ صاحبزادہ فرحان دو سنچریوں اور نصف سنچریوں سمیت 414 رنز بنا کر ٹاپ بیٹسمین۔ عبداللہ فضل (231) اور لاہور وائٹس کے محمد فائق (224) کا دوسرا نمبر

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نیشنل ٹی20 کپ کے لیگ راؤنڈ کے سنسنی خیز مقابلوں کا اختتام ہوا تو دفاعی چیمپیئن کراچی وائٹس اور گزشتہ برس کی فائنلسٹ ایبٹ آباد نے گزشتہ سیزن کے جیت کا ٹیمپو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ بہترین کارکردگی دکھا کر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں اپنی جگہ پکی کرنیوالی دیگر 6 ٹیموں میں لاہور کی دونوں کلر فل ٹیمیں بلیوز اور وائٹس کے علاوہ میزبان فیصل آباد، ملتان، پشاور اور پی سی بی کے مینٹور شعیب ملک کی سیالکوٹ ریجن کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ بینک الفلاح پریزنٹ انوریکس سولر انرجی نیشنل ٹی 20 کپ 2052ءلیگ مرحلہ کے مقابلے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کے علاوہ ملتان سٹیڈیم ۔ لاہور میں قذافی سٹیڈیم اور ایل سی سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے ہیں ۔

تاہم چاروں کوارٹر فائنل سے شروع ہونے والے سیمی فائنل اور فائنل سمیت ناک آؤٹ مرحلے کے تمام آخری 7 میچز کی میزبانی اقبال سٹیڈیم فیصل آباد کو دی گئی ہے۔دو ڈبل ہیڈرز میں تقسیم ہونے والے کوارٹر فائنلز 23 اور 24 مارچ کو کو شیڈولڈ کیے گئے ۔ سیمی فائنل 26 مارچ کو اور فائنل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا 32 میچوں کا گروپ مرحلہ 21 مارچ کی رات کو اختتام پذیر ہوا تھا اور چار گروپوں میں سے پوائنٹس ٹیبل پر موجود دو دو سرفہرست ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

گروپ مرحلے کے اختتام پر، پشاور کے صاحبزادہ فرحان چار میچوں میں دو سنچریوں اور نصف سنچریوں سمیت 414 رنز بنا کر رن سکورنگ چارٹ میں سرفہرست ہیں۔

کراچی بلیوز کے عبداللہ فضل (231) اور لاہور وائٹس کے محمد فائق (224)، ٹورنامنٹ کے دو سنچری اس فہرست میں اگلے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد کے ارسل شیخ نے چار میچوں میں آٹھ وکٹیں اڑائی۔

باؤلنگ کے محاذ پر، سیالکوٹ کے حسن علی تین میچوں میں 9 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، اسلام آباد کے ارسل شیخ نے چار میچوں میں آٹھ وکٹیں اڑائی ہیں اور وہ ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ حسین طلعت، اسامہ میر، محمد اسماعیل، کامران افضل اور محمد حمزہ نے سات سات وکٹیں اپنے نام کی ہیں ۔

اتوار کی شام پہلے دو کوارٹر فائنلز میں لاہور وائٹس کا مقابلہ یاسر شاہ کی ایبٹ آباد سے اور دفاعی چیمپیئن کراچی وائٹس کا جو ایونٹ میں کے لیگ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی کا مقابلہ ملتان سے ہوا تھا۔ کوارٹر فائنل راؤنڈ کے بقایا دو میچز کے شیڈول کے مطابق آج 24 مارچ کی شام کو فیصل آباد کا مقابلہ پشاور سے ہوگا اور چوتھے و آخری کوارٹر فائنل میچ میں ایونٹ کے ابتدائی لیگ راؤنڈ کی دوسری ناقابل شکست ٹیم سیالکوٹ اور لاہور بلیوز مدمقابل ہیں ۔

نیشنل ٹی20 کپ کی کوارٹر فائنلسٹ ریجنل ٹیموں کے نامور 8 کپتان پاکستان کے مختصر ترین وائٹ بال فارمیٹ کے ٹیلنٹ سے مطمئن۔

پاکستان کے کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام میں مینٹور کا درجہ رکھنے والے شعیب ملک خود سیالکوٹ ریجن کی قیادت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے نیشنل ٹی20 کے گروپ مرحلے میں کھیل کے ہر شعبہ میں متوازن کارکردگی دکھائی اور اس کا صلہ کوارٹر فائنل میں رسائی کی صورت میں ملا ہے۔

ایبٹ آباد کی قیادت گگلی ماسٹر ونامور ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے کہا کہ نیشنل ٹی20 کپ کے پچھلے ایڈیشن 2024ء میں میری ٹیم ایبٹ آباد نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس بار بھی لیگ راؤنڈ میں میری ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کے اسی بہترین معیار کو سال 2025ء کے نیشنل ٹی 20 کپ میں برقرار رکھا اور ہمارا ٹیم نے اس بار اپنا آخری ہدف اور مقصد فنش لائن کو عبور کرنا مقرر کیا ۔ کوارٹر فائنل ایک چیلنجنگ کھیل تھا لیکن لیکن ہم لاہور وائٹس کے خلاف سنسنی خیز ٹاسک کے لیے بھرپور تیاری میں تھے۔

بین الاقوامی ٹی 20 فارمیٹ میں خطرناک باؤلرز کے چھکے چھڑوانے والے بیٹسمینوں چاچا افتخار اور آصف علی کی قیادت میں پشاور اور فیصل آباد کی ٹیمیں مدمقابل۔

نیشنل ٹی20 کپ 2025ء کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پشاور اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے “پیچا ” پڑ گیا اور تو قائدین کی فہرست میں بین الاقوامی ٹی 20 فارمیٹ میں خطرناک باؤلرز کے چھکے چھڑوانے والے بیٹسمینوں افتخار اور آصف علی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے پیار سے چاچا کے نام سے مقبول افتخار احمد اور آصف علی کی قیادت میں بالترتیب پشاور اور فیصل آباد کی ٹیموں نے کوراٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ۔

آصف علی نے کہا کہ اس قومی میگا ایونٹ میں میزبان شہر فیصل آباد کی قیادت کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کی موجودگی میں فیصل آباد ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی لیگ راؤنڈ سے ناک آؤٹ راؤنڈ تک پہنچتے ہوئے مدمقابل تمام ٹیموں کے خلاف ہمارے کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ عروج پر رہا۔

پختون کھلاڑیوں کے ریجن پشاور کے کپتان افتخار احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم نے گروپ مرحلے کے تمام میچز میں ہر طرح کے پریشر کو ہنستے کھیلتے ہوئے بآسانی ہینڈل کیا خاص طور پر لیگ راؤنڈ کے اخری میچ میں کوئٹہ کے خلاف ہماری ٹیم پشاور کو کو اچھے مارجن کے ساتھ فیصلہ کن جیت درکار تھی۔ اور اس جیت کے ٹیمپو نے ہمارے لیے ایونٹ کی یادگار سنسنی خیز کامیابی بنا دیا۔

دفاعی چیمپیئن کراچی وائٹس کے قائد سعود شکیل اور کرکٹ ہیڈ کوارٹر لاہور کے کپتان حسین طلعت کا جوش بھی عروج پر۔

نیشنل ٹی20 کپ 2025ء کے لیگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی دفاعی چیمپیئن کراچی وائٹس اور پاکستان کی کرکٹ کے انتظامی ہیڈ کوارٹر لاہور کی ٹیموں کا جوش س جذبہ بھی عروج پر پہنچ گیا جس کا اظہار کراچی کے کپتان سعود شکیل اور لاہور کے کپتان حسین طلعت نے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے کے موقع پر اپنے خوشی بھرے تاثرات سے بھی کہا کہ ایونٹ لیگ سے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا اور سنسنی خیز مقابلوں نے ایونٹ کو یادگار بنادیا۔

نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں نے چاروں گروپ گیمز میں درپیش چیلنجز کا بھرپور جواب دیا اور جیت کا یہ ٹیمپو ناک آؤٹ راؤنڈ میں بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے کی تمنا ہر ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنے دل میں لیے ہوئے ہے لیکن اس تمنا کو پورے یقین کے ساتھ کامیابی میں تبدیل کرنا ایک سب سے بڑا چیلنج ہے۔

کھیل کے علاوہ ہ ٹیم منصوبوں پر عمل درآمد کے ساتھ جگہ بنا رہی ہے۔ اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً آگے بڑھنا ایک حقیقی ٹیم کی کوشش رہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ سیالکوٹ کے خلاف ہمارا کھیل انتہائی مسابقتی ہوگا۔”

تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا بہترین کمبی نیشن میسر لاہور وائٹس اور ملتان کے قائدین سعد نسیم اور زین عباس پر اعتماد۔

لاہور وائٹس کے کپتان سعد نسیم نے کہا کہ “گروپ اے میں سرفہرست ہونا لاہور وائٹس کے لیے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے بھی حوصلہ افزاء ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین محمد فائق اور باؤلرز میں کامران افضل اور عبید شاہ کا کردار اہم رہے گا۔

ملتان کے کپتان زین عباس نے کہا کہ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ٹرافی جیتنے کی طرف ابتداء ہے۔دفاعی چیمپیئن کراچی وائٹس کے ساتھ جاندار مقابلہ کی توقع ہے م ہمیں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا ایک بہترین کمبی نیشن میسر ہے جو اس کرنچ گیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

نیشنل ٹی20 کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ کوارٹر فائنل سے شروع۔27 مارچ کو چیمپئن کا فیصلہ ہو گا ۔

پہلے کوارٹر فائنل میں لاہور ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن مدمقابل ہوئے دوسرے کوارٹر فائنل میں کراچی ریجن وائٹس کا ملتان ریجن کا مقابلہ رہا۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں آج 24 مارچ کو فیصل آباد ریجن بمقابلہ پشاور ریجن میں مقابلہ ہو گا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سیالکوٹ ریجن بمقابلہ لاہور ریجن بلیوز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی ۔

  • Related Posts

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری جیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *