
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
سکولز ایجوکیشن پنجاب نے پرائمری سطح پر کلاس رومز میں تدریسی نظام کو بہتر بنانے کیلئے پلان ترتیب دیا ہے اس سلسلے میں ریشنلائزیش پالیسی 2025ء متعارف کروائی گئی ہے پرائمری سکولز (مرد) کے لئے قواعد جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابقہر سکول میں ایک پی ایچ ایس ٹی اور ایک ای سی سی ٹیچر لازمی ہوگا۔طلبہ اور کلاس رومز کے تناسب پر اساتذہ کی تعیناتی کا شیڈول بنایا گیا ہے ۔1-70 طلبہ( 2 سے 3 کلاس رومز) کے لئے صرف ایک پی ایس ٹی تعینات کیا جائے گا۔1-105 طلبہ ( 3 کلاس رومز) کے لئے ایک پی ایس ٹی استاد ہو گا۔1-105 طلبہ ( 4 کلاس رومز) کے لئے ایک پی ایس ٹی اور ایک ایس پی ایس ٹی کی تعیناتی کی جائے گی۔1-140 طلبہ ( 2 سے 4 کلاس رومز) کے لئے ایک پی ایس ٹی اور ایک ایس پی ایس ٹی ہو گا۔
پلس 35 طلبہ پر ایک اضافی پی ایس ٹی دیا جائے گا۔ پلس 70طلبہ پر ایک اضافی ایس پی ایس ٹی بھی دیا جائے گا۔
طلبہ1-140 ( 5 کلاس رومز کے لئے ) دو پی ایس ٹی اور ایک ایس پی ایس ٹی کی تعیناتی کی جائے گی۔1-175 طلبہ ( 2 سے 5 کلاس رومز) کے لئے 2 پی ایس ٹی اور 1 ایس پی ایس ٹی تعینات کیے جائیں گے.1-175 طلبہ ( 6 کلاس رومز) کے لئے 2 پی ایس ٹی اور 2 ایس پی ایس ٹی۔ 1-210 طلبہ ( 2 سے 6 کلاس رومز) کے لئے 2 پی ایس ٹی اور 2 ایس پی ایس ٹی تعینات کی جائے گا ۔یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اگر تعداد مندرجہ بالا قواعد سے زیادہ ہو گی تو پھر 35+ طلبہ پر ایک مزید پی ایس ٹی دیا جائے گا۔ 70+ طلبہ پر ایک مزید ایس پی ایس ٹی بھی دیا جائے گا۔
میٹرک امتحانات کیلئے کلاس نہم میں گروپ آپشن کی تعداد دو گنا کردی گئی۔5 مضامین لازمی قرار۔
میٹرک امتحانات کیلئے کلاس نہم میں گروپ آپشن کی تعداد دو گنا کردی گئی۔5 مضامین لازمی قرار دیئے گئے ہیں اب نہم کلاس میں داخلہ لیتے وقت 3 کی بجائے 6 سیلف آپشن دیئے گئے ہیں جائیں گےپنجاب گورنمنٹ کا اردو کا نیا سلیبس جاری کیا گیا ہے۔نئے سلیبس کے مطابق کوئی بھی سات سبجیکٹ ہیں میٹرک امتحان پاس کرنے کیلئے جو مضامین لازمی قرار دیئے گئے ہیں ان میں قرآن پاک کاترجمہ ۔ انگلش۔ اردو۔ اسلامیات اور مطالعہ پاکستان شامل ہیں۔
آپشنل مضامین کے 6 گروپ میں سے ایک گروپ کے انتخاب امیدوار کا صوابدیدی اختیار۔
میٹرک امتحان میں کلاس نہم میں جن آپشنل مضامین کے 6 گروپ ترتیب دیئے گئے ہیں میں سے ایک گروپ کے انتخاب کرنا امیدوار کا صوابدیدی اختیار قرار دیا گیا ہے ان مضامین کے گروپ کی تفصیل بھی واضح کی گئی ہے جس کے مطابق آپشنل گروپ اے میں میٹرک نیچرل سائنس گروپ کیلئے بائیالوجی ریاضی ۔فزکس اور کیمسٹری کے مضامین آفر کیے گئے ہیں۔کمپیوٹر سائنسز گروپ ٹو میں میٹرک پاس کرنے کیلئے 4 مضامین کا امتحان دینا ہو گا۔ان مضامین کے نام کمپیوٹر سائنس۔فزکس۔ کیمسٹری اور ریاضی ہیں۔ ہیلتھ سائنسز کے گروپ تھری میں میٹرک پاس کرنے کے لیے چار مضامین کے تحت امتحان دینا ہو گا ہیلتھ سائنسز گروپ فزکس ۔بائیالوجی۔ کیمسٹری اور ہیلتھ سائنسز مضامین پر مشتمل ہو گا۔
میٹرک کیلئے ایگری کلچر ۔ فیشن ڈیزائننگ اور جنرل گروپ کیلئے مضامین کی ترتیب۔
میٹرک زراعت گروپ کرنے کے خواہشمند طلبہ کو جن مضامین کی پیشکش کی گئی ہے ان میں بائیولوجی ۔فزکس فیشن ڈیزائننگ کے میٹرک ۔کیمسٹری اور ایگریکلچر شامل ہیں میٹرک کے پانچویں گروپ کو فیشن ڈیزائننگ گروپ قرار دیا گیا ہے اور گروپ کیلئے جو مضامین منتخب کیے جا سکیں گے ان میں جنرل سائنس۔ کمپیوٹر سائنس۔ کمیونیکیشن مہارت۔ پرسنل گرومنگ اور فیشن ڈیزائننگ کے مضامین شامل ہیں آرٹس کے چھٹے گروپ میں میٹرک کیلئے مضامین کی ترتیب میں جنرل ریاضی۔ جنرل سائنس کے علاوہ دو آپشنل مضامین کا بھی انتخاب کیا جا سکے گا۔