
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں فاتحانہ آغاز ۔جیسن ہولڈر کی چار وکٹوں کی بدولت دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ پلیئر آف دی میچ جیسن ہولڈر کا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر کا ڈیبیو گیم بھی تھا۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے پر مجبور دو بار کی چیمپئن قلندرز 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ چار بیٹسمین عبداللہ شفیق (66 رنز، 38، 6 چوکے ، گیندیں 3چھکے)، سکندر رضا (23 گیندیں21 رنز، 3چوکے، 1چھکا )، ڈیرل مچل (13رنز، 14گیندیں ، 2چوکے) اور حارث رؤف (10رنز ، 10گیندیں ، 2 چوکے) ڈبل فیگر میں رسائی پانے میں کامیاب ہوئے۔
قلندرز کی اننگز کے ابتدائی 14ویں اوور میں صرف 93 رنز بنا کر آدھی ٹیم پویلین واپس۔
قلندرز کی اننگز کے ابتدائی 14ویں اوور میں صرف 93 رنز بنا کر آدھی ٹیم پویلین واپس پہنچ چکی تھی دائیں ہاتھ کے بلے بازعبداللہ شفیق نے زمبابوے کے انٹرنیشنل سکندر کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کی۔
یونائیٹڈ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر باؤلر جیسن ہولڈر نے 26 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان شاداب خان نے بھی ان کا برابر کا ساتھ دیا جنہوں نے 3.2 اوورز میں 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا سکور دو وکٹ پر 69 رنز۔ منرو اور سلمان علی آغا نے مزید کسی خسارہ کے فتح مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
جوابی بیٹنگ میں جیتنے کے لیے 140 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے محتاط آغاز کیا، پاور پلے میں صرف 37 رنز بنائے اور اینڈریز گوس (4، 6 بالز، ایک چوکا) کو آصف آفریدی کے ہاتھوں ہار گئے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور پاکستان کے انٹرنیشنل صاحبزادہ فرحان دوسرے اوور میں 8رنز بنا کر اکٹھے ہو گئے۔ اس جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے 55 رنز کی شراکت قائم کی اس سے قبل دائیں ہاتھ کے بلے باز صاحبزادہ (25 رنز، 24 گیندیں ، 3 چھکے) نویں اوور میں سکندر کے ہاتھوں حارث رؤف کی گیند پر ڈائیونگ کیچ لے کر آؤٹ ہوئے۔
فتح مشن کے آدھے سفر میں یونائیٹڈ کا سکور دو وکٹ پر 69 تھا، اسے جیت کے لیے مزید 71 رنز درکار تھے۔ کھیل کے اس موڑ پر، منرو اور پاکستان کے ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ کوٹہ کی 14 گیندیں قبل ہی کامیابی اپنے نام کر لی۔منرو 42 گیندوں پر 59 رنز بنا کر ناقابل شکست واپس آئے، جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، سلمان نے 34 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 41 رنز بنائے۔قلندرز کی جانب سے آصف آفریدی اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس 2025ء کے پہلے میچ کی مختصر معلومات۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز 139 آل آؤٹ، 19.2 اوورز (عبداللہ شفیق 66، سکندر رضا 23؛ جیسن ہولڈر 4-26، شاداب خان 3-25)۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 143-2، 17.4 اوورز (کولن منرو 59 ناٹ آؤٹ، سلمان علی آغا 41 ناٹ آؤٹ)۔
پلیئر آف دی میچ – جیسن ہولڈر (اسلام آباد یونائیٹڈ)۔