ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025ء میں ہیٹرک فتوحات نے پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن دلوادی۔ فائنل کوالیفائی کیلئے مزید ایک جیت درکار

محمد ندیم قیصر (ملتان)

تفصیلات

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025ء میں ہیٹرک فتوحات نے پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن دلوادی ۔ فائنل کوالیفائی کیلئے مزید ایک جیت درکار ہے۔پوائنٹس ٹیبل اپڈیٹ کے مطابق پاکستان نے اب تک اپنے تینوں میچز میں فتح اپنے نام کی ہے اور تھائی لینڈ اپنے تینوں میچز میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش اپنے ابتدائی دونوں میچز میں فاتح رہا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے تو آئرلینڈ کی ٹیم اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچز میں سے ایک میچ بھی نہیں جیت پائی ہے ۔ سکاٹ لینڈ جس نے تین میں سے دو جیتے اور ایک میچ ہارا ہے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ویسٹ انڈیز تین میں سے ایک جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔
پہلی فتح کی منتظر آئر لینڈ اپنے تینوں میچز اور تھائی لینڈ دونوں میچز ہار چکی ہے لیکن رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے آئر لینڈ کو تھائی لینڈ کے مقابلے میں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل ہے آئر لینڈ پانچویں اور تھائی لینڈ سب سے آخری چھٹے نمبر پر ہے

پاکستان نے ابھی مزید دو لیگ میچز کھیلنا ہیں جن میں سے ایک اہم میچ بنگلہ دیش کے خلاف بھی ہے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاکرا بھی باقی ہے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو بھی کوئی ٹیم بھی آسان نہیں لے سکتی۔ پاکستان صرف ایک جیت کے ساتھ نہ صرف موجودہ ایونٹ کے فائنل تک رسائی کیلئے مضبوط ترین پوزیشن میں ہے بلکہ رواں سال بھارت میں شیڈولڈ آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ 2025ء کے لیے بھی کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کر سکتی ہے وومنز ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان اپنے میچز بھارت کی بجائے کسی بھی دوسرے ملک میں نیوٹرل مقام کھیلنے کا استحقاق رکھتا ہے یہ استحقاق چیمپئن ز ٹرافی 2025 ء کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوٹرل وینیو معاہدہ کے تحت حاصل ہے۔

  • Related Posts

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری جیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *