
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پی ایس ایل سیزن 10: تین شکستوں کا بوجھ اٹھائے اور پہلی فتح کو ترستی پیاسی ملتان سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ پہنچ گئی۔ آج قلندرز کے مدمقابل ہو گی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں دلکش انٹرنیشنل کرکٹ میدان پہلی بار میزبانی کرے گا اور 5 میچز ملتان سٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔ ملتان سلطان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 5 میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کیلئے ملتان پہنچی ہے تو وہ تین میچز کراچی کنگز۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے خلاف تینوں کھیل کر آئی ہے اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ چار بار کی مسلسل فائنلسٹ اور ایک بار کی چیمپئن ملتان سلطان کو پہلی بار اپنے تینوں ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہ تینوں میچز اپنے ہوم گراؤنڈ سے دور بہت دور ۔ کراچی اور راولپنڈی میں کھیلنا پڑے ہیں۔
ملتان سلطان کو ہوم گراؤنڈ سے دور ابتدائی میچز کھیلنا راس نہ آیا۔ کم بیک کی صلاحیت موجود۔ ملتان ایس جی نیوز پی ایس ایل سپیشل میں ماہرانہ گفتگو۔
دوسری جانب ایس جی نیوز کے پی ایس ایل سپیشل پروگرام میں میزبان گوہر رحمان سپورٹس جرنلسٹ آصف بلوچ کا کہنا تھا کہ 2021ء سے چار بار مسلسل پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی اور ایک بار کی چیمپئن ملتان سلطان کو اس سال سیزن کے آغاز پر اپنے ابتدائی تینوں میچز اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان کی بجائے کراچی ۔ اسلام آباد اور پشاور زلمی کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنا پڑے ہیں اور تینوں میں شکست کا سامنا رہا اور اب 22 اپریل سے ملتان سلطاناپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح کی عزم لیے لاہور قلندر کے خلاف میدان پر اترے گی انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان میں کم بیک کی صلاحیت موجود ہے ۔ سپورٹس جرنلسٹس نے اپنے ماہرانہ تبصرہ میں ملتان سلطان کی پلیئرز چوائس حکمت عملی بارے کہا کہ جس کرکٹر نے ٹاپ پر فارم کیا ملتان سلطان نے اگلے سیزن میں اس کھلاڑی کو اپنے سکواڈ میں برقرار رکھنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لی ۔اس ضمن میں انہوں نے صہیب مقصود۔ رئیلی روسو۔ خوشدل شاہ ۔ دھانی کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ اس بار لاہور قلندر سے غلام رحمان کو ملتان سلطان نے اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے لیکن وہ اب تک کھیلے گئے ابتدائی تینوں میچز میں کلک نہیں کر پائے اور ملتان سلطان کو وننگ کمبی نیشن کا انتظار ہے۔
پی ایس ایل کے آخری چار سیزن کی فائنلسٹ اور ایک بار کے چیمپئن سلطانز سیزن ایکس میں تین شکست کے بعد اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ۔
پی ایس ایل کے آخری چار سیزن کی فائنلسٹ اور ایک بار کے چیمپئن سلطانز سیزن ایکس میں تین شکست کے بعد اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ملتان آج لاہور قلندر اور کل 23 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوں گے۔ملتان سلطانز بدھ کے روز ملتان ہی میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف میچ کھیلے گی جس کے بعد اس کے اگلے دو میچ کھیلنے کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور جائے گی اور پھر آخری تین لیگ میچ کیلئے ملتان سلطان واپس ملتان آئے گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آخری چار فائنلز کھیلنے اور 2021 میں فاتح بننے والی ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی دوسرے میچ میں اسے اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پشاور زلمی کے خلاف تیسرے میچ میں اسے120 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
سلطانز اور قلندرز میں اب تک کانٹے دار مقابلے ۔ملتان کو لاہور پر صرف ایک زائد فتح کی برتری حاصل یونائیٹڈ کے ساتھ بھی مقابلے دلچسپ۔
پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سلطانز اور قلندرز میں اب تک کانٹے دار مقابلے ۔ملتان کو لاہور پر صرف ایک زائد فتح کی برتری حاصل یونائیٹڈ کے ساتھ بھی مقابلے دلچسپ رہے ہیں ۔ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان اب تک19 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں ملتان سلطانز نے10 جیتے ہیں لاہور قلندرز کو 9 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔دونوں ٹیمیں 2022ءاور 2023ء کے فائنل میں بھی مدمقابل ہوچکی ہیں۔ 2023ءکا فائنل انتہائی دلچسپ ثابت ہوا تھا جس میں لاہور قلندرز نے آخری گیند پر صرف ایک رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان بھی مقابلے دلچسپ رہے ہیں۔ گزشتہ سال کا فائنل بھی انہی دونوں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی آخری گیند پر دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔کپتان محمد رضوان اس پی ایس ایل میں صاحبزادہ فرحان ( 214 ) اور جیمز ونس ( 175 ) کے بعد سب سے زیادہ 158 رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔وہ پی ایس ایل میں مجموعی رنز اور سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹرز میں بابراعظم اور فخرزمان کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔