سلطانز 5 میں سے 4 میچز ہار گئے۔شکست مایوس کن لیکن اگلے میچوں کے لیے ُپرعزم ہیں ، آل راؤنڈر مائیکل بریسویل

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

سلطانز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میں اگرچہ اب تک پانچ میں سے چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل ُپرعزم ہیں کہ ملتان سلطانز اگلے میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھاکر میچز جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔یاد رہے کہ ملتان سلطانز کو بدھ کی شب ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ملتان سلطانز 6 ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سب سے آخری نمبر پر ہے۔اس میچ کے بعد مائیکل بریسویل نے ملتان سلطانز ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً یہ شکست ہمارے لیے مایوس کن ہے کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہارے ہیں لیکن ابھی بہت کچھ باقی ہے۔مائیکل بریسویل نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ بہت اچھا کھیلی خاص کر اس کے بولرز نے ہمیں پاور پلے میں بڑا اسکور نہیں کرنے دیا۔ہم نے دس سے پندرہ رنز کم بنائے تھے۔ جب ان کی بیٹنگ آئی تو اوس کی وجہ سے بیٹنگ آسان ہوگئی تھی۔بریسویل کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف جیت سے ہمیں اپنا مومینٹم بنانے میں مدد ملی تھی لیکن بدقسمتی سے ہم اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف اچھا نہیں کھیلے۔مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی عجیب وغریب کھیل ہے۔ہم اگر پانچ میں سے چار میچز ہارے ہیں تو اگلے پانچ میں سے چار میچز جیت بھی سکتے ہیں چار ٹیموں نے پلے آف میں جانا ہوتا ہے اور ہمارے لیے یہ ممکن ہے تاہم ہمیں بہت کام کرنا ہوگا ۔کچھ ایریاز ایسے ہیں جن میں بہت محنت کرنی ہوگی۔یاد رہے کہ ملتان سلطانز کا اگلا میچ26 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف لاہور میں ہے ۔بریسویل کہتے ہیں کہ ہم لاہور قلندرز کے خلاف ملتان میں بہت اچھا کھیلے اگلے میچ میں بھی اچھا کھیلیں گے اور جیت کا ڈبل مکمل کریں گے ۔ ہم اپنا مومینٹم واپس لائیں گے اور اچھا کم بیک کریں گے۔ہمارے پاس اس میچ سے قبل ٹریننگ کے لیے دو دن موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں چھ اچھی ٹیمیں ہیں اور آپ کو ہر رات اچھی کارکردگی دکھانی پڑتی ہے۔ہم یقیناً اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے لیکن ابھی ٹورنامنٹ میں ہمارے پانچ میچز باقی ہیں ۔بریسویل نے اجتماعی کارکردگی کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ ملتان سلطانز میں انفرادی طور اس مہم میں اچھی کارکردگی نظر آئی ہے لیکن میچ جیتنے کے لیے کم ازکم دو کھلاڑیوں کو زبردست پرفارمنس دینی ضروری ہے جیسا کہ اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے نظر آئی ۔ ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ملتان سٹیڈیم کی پچ کو سمجھ لیا تھا۔ پلان کے مطابق سلطانز کے خلاف میچ کھیلا 

باؤلنگ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ ای این بٹلر نے کہا ہے پوری ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا,ہم نے پچ کو جلدی سمجھ لیا تھا جس کے بعد ہم نے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس میں گفتگو کرتے ہوئے ای این بٹلر نے مزید کہا کہ ہم نے کل ملتان اور لاہور والا میچ غور سے دیکھا تھا,آج کے میچ کیلے نئی پچ تھی ہمیں اندازہ نہیں پچ کیسے کھیلے گی,پوری ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا,ہم نے پچ کو جلدی سمجھ لیا تھا جس کے بعد ہم نے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی,باؤلنگ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ ای این بٹلر نے کہا مزید کہا ہوس اور کولن منرو نے بہت عمدہ بیٹنگ کی,ہماری ٹیم کا ریکارڈ بہت اچھا ہے لیکن ہم میچ ٹو میچ پلان کرتے ہیں

  • Related Posts

    سلطانز و یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں میں سلیجنگ تلخی میں تبدیل۔ سیزن ایکس کے میچز کا پہلا مرحلہ مکمل ٹیمیں ملتان سے روانہ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    شکستوں کی مارے سلطانز ہوم گراؤنڈ پر پہلی جیت کو فتح کے تسلسل میں تبدیل کرنے میں ناکام۔ یونائیٹڈ ایکس سیزن میں بدستور ناقابل شکست ۔ چوتھی فتح نام کی ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *