بال ٹیمپرنگ تنازعہ کے باعث کپتانی سے ہاتھ دھونے والے سٹیو سمتھ کے سر پر دوبارہ کپتانی کا تاج سجا دیا گیا۔ سری لنکا ٹور کیلئے پیٹ کمنز کی معذرت قبول

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

آسٹریلیئن کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز سے قیادت واپس لے لی گئی ۔ اس کی وجہ کوئی سکینڈل یا پرفارمنس ایشو نہیں ہے بلکہ پیٹ کمنز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور یہی بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں جب آسٹریلیا کی سری لنکا کے دورہ پر ہوگی انہی ایام میں پیٹ کمنز دوسرے بچے کے والد بن جائیں گے اس لیے پیٹ کمنز کی جنوری فروری 2025ء میں شیڈولڈ شین وارن مرلی دھرن ٹرافی 2025ءدورہ سری لنکا سے معذرت کر لی اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی قیادت کا تاج ایک بار پھر منجھے ہوئے بیٹر سٹیو سمتھ کے سر پر سجادیا گیا۔ سمتھ کو دو سال قبل بال ٹیمپرنگ تنازعہ کے باعث آسٹریلین ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے ۔ سٹیو سمتھ کو 28 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے ۔دوسری جانب تجربہ کارآل راؤنڈر مچل مارش اور گلین میکسویل کو سری لنکا ٹور کیلئے ڈراپ کردیا گیا ہے اور یہ تاثر تقویت پا رہا ہے کہ ان دونوں کو ٹیسٹ کرکٹ سے الوداع کیے جانے کا پیغام بھی دے دیا گیا ہے۔ سری لنکا ٹور کیلئے انگلی کے زور پر نہ صرف گیند کو بلکہ مدمقابل بیٹرز کو گھمانے کا ہنر رکھنے والے تسمانیہ کے ٹوئیکر میتھیو کوہنیمن بھی ٹیسٹ میچوں میں شامل کیا۔سری لنکا کے دورے کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی سکواڈ میں کونولی، میک سوینی، کوہنیمن اور آف سپنر ٹوڈ مرفی نے بھی جگہ بنائی ہے۔

صرف چار فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھنے والے کونولی کو رواں سیزن میں بگ بیش کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کا یہ انعام دیا گیا ہے کہ انہیں ٹور سری لنکا کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔ کونولی نے بگ بیش میں 54.4 کی اوسط سے 272 رنز بنائے۔اور چار فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں اور چھ اننگز میں ان کی بیٹنگ اوسط 61.8 ہے۔

لیفٹ آرم سپنر کونولی کو وائٹ بال کرکٹ میں کرکٹ میں آرتھوڈوکس سپن باؤلنگ کا ہنرمند سمجھا جاتا ہے تاہم ریڈ بال کرکٹ کے جاری اپنے 16اوورز کے مختصر کیریئر میں وہ تاحال کوئی آؤٹ نہیں کر پائے ہیں۔ ان کی اپنی قومی ٹیم میں شمولیت کی سب سے بڑی وجہ سری لنکا کی فنگز سپنرز کیلئے سازگار پچش بتائی گئی ہیں اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ کونولی مرکزی باؤلنگ اٹیک ٹویکر نیتھن لیون، مرفی اور کوہنیمن کے لیے مددگار ثابت ہوں گے

کوہنیمن کو آخری بار ڈیڑھ سال قبل آسٹریلیا کے لیے تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کا موقع ملا تھا اور یہ تینوں ٹیسٹ میچز ایشیاء کی پچز پر آسٹریلیا کے بھارتی دورہ 2023ء میں کھیلے تھے توقع ہے کہ وہ انہیں دورہ سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ جو کو 29 جنوری کو گال میں شروع ہوگا وہ۔مہمان ٹیم کے حتمی الیون سائیڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں گے۔

اٹھائیس سالہ جسکی اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 9 بیٹرز کو پویلین واپس پہنچا پائے ہیں ۔ میک سوینی کو ہینڈزکومب پر ترجیح دی گئی ہے، جنہوں نے سیم کونسٹاس کے لیے ڈراپ کیے جانے سے قبل بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلے تھے۔

سری لنکا میں شیڈولڈ دو ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلیا کے جس سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے وہ سکواڈ سٹیو سمتھ (کپتان)، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبشگن، ناتھن میکسوینی، کوپر کونولی، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن لیون، ٹوڈ مرفی، میتھیو کوہنیمن، مچل سٹارک، اسکاٹ بولنڈ، جوش پر مشتمل ہو گا۔

 

  • Related Posts

    نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چار میچز کا فیصلہ سٹارز۔کانکررز۔چیلنجرز اور سٹرائیکرز کا کامیابیوں کے ساتھ آعاز۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پنڈی سٹیڈیم کو نشانہ بنانے کا بھارت کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ایچ بی ایل پی ایس ایل متحدہ عرب امارات میں منتقل۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *