
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری اور ان کے تیز گیند بازوں کی کلینکل باؤلنگ کارکردگی کی بدولت پشاور زلمی نے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 14ویں میچ میں لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے 130 کے ہدف کا تعاقب 17ویں اوور میں کیا، بابر اعظم نے پی ایس ایل کیرئیر کی 36ویں ففٹی سکور کی۔پشاور زلمی کا آغاز تباہ کن ہوا اور صرف 7 رنز کے مجموعے پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔ اوپنر صائم ایوب اور ٹام کوہلر کیڈمور کو شاہین شاہ آفرید اور حارث رؤف نے پہلے دو اوورز میں ہی آؤٹ کر دیا۔محمد حارث نے بابر کے ساتھ ابتدائی بھاری خسارہ کے بعد وکٹ کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ رنز بنانے کی رفتار کو بھی مستحکم کیا اور انہوں نے چوتھے اوور کے اختتام پر زلمی کے سکور بورڈ پر 40 رنز سجا دیئے۔
بابر اعظم اور حسین طلعت کے درمیان 93 رنز کی پارٹنر شپ نے زلمی کا بیڑا پار لگایا
شاہین آفریدی نے اگرچہ چوتھے اوور کی آخری گیند پر حارث کو آؤٹ کیا لیکن آؤٹ ہونے سے پہلے آفریدی کے اسی اوور میں دو چھکوں سمیت 16 گیندوں پر 20 رنز بنالئے تھے۔بابر اعظم اور حسین طلعت کے درمیان 93 رنز کی پارٹنر شپ نے زلمی کا بیڑا پار لگایا زلمی کی اننگز کا پانچویں اوور میں سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 40 رنزتھا، لیکن بابر اعظم اور حسین طلعت نے 93 رنز کی اہم شراکت نے جیت کا رخ زلمی کی طرف موڑ دیا۔اس جوڑی نے پرسکون اور پرجوش بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14ویں اوور میں 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا اور اپنی ٹیم کو فتح کی طرف لے گئے۔ دونوں نے ناقابل شکست نصف سنچریاں سکور کیں بابر اعظم نے 42 گیندوں پر سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر 56 رنز اور حسین طلعت نے 37 گیندوں پر 51رنز پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قلندرز پہلے بیٹنگ میں 129 رنز بنا پائے۔ اوپنر فخر آصف ناکام۔ سکندر رضا کی دلیرانہ ففٹی اننگز
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے والی لاہور قلندرز 20ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سکندر رضا کے علاوہ کوئی اور بلے باز بیٹ سے پرفارم نہ کر سکا۔نئی اوپننگ جوڑی ہوم ٹیم کے کام نہیں آ سکی آصف علی اور فخر زمان کو پہلے دو اوورز کے کھیل میں ہی پویلین واپس پہنچ گئے۔فخر زمان نے 8 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد سب سے پہلے آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آصف علی 6 گیندوں پر 4 رنز بنانے کے بعد لیوک ووڈ کی بولنگ کے سامنے جال میں پھنس گئے۔عبداللہ شفیق بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے جبکہ ڈیرل مچل تین گیندوں پر صرف 2 رنز بنا پائے۔قلندرز کے 10.5 اوورز میں 7 بیٹسمین 67 رنز پر اپنی وکٹیں گنوا چکے تھے۔ تاہم، یہ سکندر رضا کی پرعزم اننگز تھی جو انہیں فائٹنگ ٹوٹل تک لے گئی۔سکندر نے 15ویں اوور میں اسکور کو 100 رنز سے اوپر لے کر ہوم ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کے لیے حارث رؤف کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کی۔ رؤف 14 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔سکندر رضا رنز بناتے رہے اور آخر کار آخری اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ 37 گیندوں پر ان کے تیز 52 رنز میں تین چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی کے لیے الزاری جوزف نے بہترین باؤلنگ کارکردگی دکھائی اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں لے کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ علی رضا اور عارف یعقوب نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔