
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو ہرا کے تیسری فتح اپنے نام کی فہیم اشرف نے 33 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے ساتھ مین آف دی میچ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور پر کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے 178 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔جوابی بیٹنگ میں زلمی کی اننگز 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر 114 رنز پر تمام ہو گئی۔ فہیم اشرف نے 33 رنز کے 5 وکٹیں اڑا کر پی ایس ایل سیزن میں بہترین فائفر باؤلنگ کارکردگی دکھائی۔ خرم شہزاد نے صرف 9 رنز کے بدلے دو وکٹیں اڑائیں۔ حسین طلعت نے 39 رنز بنا کر ٹاپ بیٹسمین رہے۔پشاور زلمی کو موجودہ سیزن کے پانچویں لیگ میچ میں یہ تیسری شکست تھی۔
کپتان بابر اعظم ایک چھکا ایک چوکا کی مدد سے 12 رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں ٹریپ ہو کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیئے گئے
زلمی کے کپتان بابر اعظم ایک چھکا ایک چوکا کی مدد سے 12 رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں ٹریپ ہو کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیئے گئے باؤلنگ میں 24 رنز کے عوض 2 وکٹوں کے پرفارمنس ہولڈر صائم ایوب بیٹنگ میں اپنا جلوہ نہ دکھا پائے نمبر 5 بلے باز حسین طلعت نے اپنی 34 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز میں دو چھکے اور چار چوکے لگا کر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن بے سود کیونکہ ان کی ٹیم کے بلے باز میں کوئی اور بلے باز 20 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا۔ زلمی کی آخری تین وکٹیں تین وکٹیں زلمی کے 114 رنز کے مجموعی سکور میں 29 رنز کا اضافہ کرسکیں پلیئر آف دی میچ فہیم نے بالترتیب 12ویں اور 16ویں اوور میں لیوک ووڈ اور سفیان مقیم کو آؤٹ کر دیا ۔ ابرار احمد نے اپنے تین اوورز میں واحد وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ کے ٹاپ آرڈر پانچوں بیٹسمین 30 پلس رنز کی اننگز کھیل کر گلیڈی ایٹرز کا مجموعہ 178 رنز تک پہنچایا
کوئٹہ کے ٹاپ آرڈر پانچ بیٹسمینوں نے دوہرے ہندسوں میں داخل ہوکر قیمتی تیس رنز بنائے سوائے نمبر 3 بیٹسمین ریلی روسو کےجنہوں نے پانچ چوکوں سمیت 18 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ سلامی بلے باز سعود شکیل (32 رنز، 26 گیندیں ، 5 چوکے) اور فن ایلن (31رنز۔ 16 گیندیں چار چوکے۔دو چھکے) مارک چیمپن نے 33 رنز کی اننگز کھیلی سعود اور روسو نے 45 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 9.3 اوورز میں 91-2 تک پہنچا دیا۔ نمبر 4 بلے باز کوسل مینڈس (27 گیندوں پر 32 رنز، پانچ چوکے ) اور مارک چیپ مین (26 گیندوں پر33 رنز،تین چوکے ) نے چوتھی وکٹ کے لیے 34 گیندوں پر 29 رنز کی شراکت کے ساتھ اننگز کو مستحکم کیا، کوئٹہ نے آخری تین اوورز میں 34 رنز جوڑے اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے ۔
پی ایس ایل سیزن ایکس کا 17 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ پشاور زلمی۔۔ اعدادوشمار
میچ 17: قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے ہرا دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 178-7، 20 اوورز (مارک چیپ مین 33، سعود شکیل 32، کوسل مینڈس 32، فن ایلن 31، ریلی روسو 27؛ الزاری جوزف 3-33، صائم ایوب 2-24)
پشاور زلمی 114 آل آؤٹ، 15.2 اوورز (حسین طلعت 39؛ فہیم اشرف 5-33، خرم شہزاد 2-9)۔
پلیئر آف دی میچ – فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)۔