
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن آج 3 مئی کو منایا جا رہا ہے ۔اس موقع پر یونین آف ڈیجیٹل جرنلسٹ ساوتھ پنجاب کے مرکزی صدر افتخار الحسن۔ صدر ضلع ملتان طاہر لطیف اور جنرل سیکرٹری ملتان و جنوبی پنجاب گوہر رحمان شیخ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 3 مئی کو دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی مہذب، جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ پاکستان میں صحافیوں نے ہمیشہ سچائی اور عوامی مفاد کے لیے اپنی آواز بلند کی، مشکلات کا سامنا کیا اور قربانیاں دیں۔ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور میں ایک طاقتور اور فوری رسائی والا ذریعہ بن چکا ہے، جو نہ صرف خبروں کی تیز تر ترسیل ممکن بناتا ہے بلکہ عوامی مسائل کو فوری طور پر اجاگر کرتا ہے۔ یونین آف ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ساؤتھ پنجاب، ملتان فخر سے یہ اعلان ہے کہ ہمارے صحافی میدان میں موجود رہ کر علاقائی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں، شفاف اطلاعات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، اور عوام کی آواز بنے ہوئے ہیں۔
صحافیوں خصوصاً ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ رپورٹرز کو درپیش خطرات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
ہم اس دن کے موقع پر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کو ہر سطح پر تحفظ دیا جائے، صحافیوں خصوصاً ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ رپورٹرز کو درپیش خطرات کا فوری ازالہ کیا جائے، اور اُن کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں مکمل پیشہ وارانہ سہولیات و تحفظات فراہم کیے جائیں۔یونین آف ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ساؤتھ پنجاب، ملتان اپنے تمام ممبران کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ ہم سب مل کر آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کی روایت کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔