81

ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن٬ ڈرانے دھمکانے اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ٬ گرفتاریاں وزیر مملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن کے اعترافی بیان میں سنسنی خیز انکشافات۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن٬ ڈرانے دھمکانے اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے٬ گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں٬ وزیر مملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والا ٹی ایل پی کارکن کے اعترافی بیان میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں٬
وزیر مملکت طلال چوہدری کو فون پر دھمکیاں دینے والے ٹی ایل پی کارکن کو گرفتارکرلیا گیا٬ ملزم نے انکشاف کیا کہ طلال چوہدری کا نمبر ٹی ایل پی کے گروپ میں اس اس میسیج کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا کہ طلال چوہدری کو ٹیلیفون کرکے دھمکیاں دیں٬ میں نے بھی جذبات میں آکر طلال چوہدری کو دھمکیاں دیں ٬ مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے.

ٹی ایل پی  فلسطین مارچ اور خیبر پختونخوا میں وزیراعلی کی تبدیلی کی ٹائمنگ محض اتفاقیہ ؟!. 9مئی واقعہ سے مماثلت بھی تفتیشی نکات میں شامل 

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے اہم شخصیات کے خلاف اکسانے اشتعال انگیز پیغامات کو اسی انداز میں قابل اعتراض اور سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے اور 9مئی کے پی ٹی آئی واقعات سے مماثلت قرار دی جا رہی ہے اور انہی خطوط پر تحقیقات کو استوار کیا جارہا ہے کہ جن نکات پر تحریک انصاف کے خلاف 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کی گئی تھیں ٬ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے فلسطین مارچ کے تانے بانے تحریک انصاف سے بالواسطہ جوڑے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے کہ کہیں فلسطین مارچ تحریک طالبان پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان باہمی لیکن خفیہ مشاورت اور پلاننگ کا تو نتیجہ تو نہیں تھا٬ اسی لیے کریک ڈاؤن کے دوران ڈرانے٬ دھمکانے اکسانے اور تشدد کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ٹی ایل پی کے کارکنوں اور قیادت سے اسی پیٹرن پر سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ جس طرح سے 9مئی 2023ء کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو زیر تفتیش لایا گیا تھا۔ اس پوائنٹ اور بارے بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلی کی تبدیلی اور ٹی ایل پی کے فلسطین مارچ کی ٹائمنگ محض اتفاقیہ تھی یا سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھی۔کیونکہ فلسطینی عوام کیلئے یہ مارچ ایسے وقت میں ڈیزائن کیا گیا کہ جب غزہ امن معاہدہ کو تسلیم کرکے خود فلسطینی عوام خوشی منا اور مٹھائی تقسیم کر رہی ہے۔

ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلہ میں اس مذہبی جماعت پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

دریں اثناء فلسطین مارچ کی آڑ میں تشدد کے سنگین واقعات کے پس منظر میں ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلہ میں اس مذہبی جماعت پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے٬ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا٬پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشتگردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے٬ قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا٬ تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کیے جائیں گے٬ پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی ہوگی٬نفرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے٬ تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے٬لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی ہوگی۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں