ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کی پوائنٹس ٹیبل پر راج کرنیوالی یونائیٹڈ کو زلمی کے ہاتھوں شکست۔ معاذ صداقت نے ڈیبیو میچ کو ففٹی اننگز سے یادگار بنایا۔ کپتان بابر کی بھی نصف سنچری ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کی ٹیبل ٹاپر یونائیٹڈ کو زلمی کے ہاتھوں شکست۔ معاذ صداقت نے ڈیبیو میچ کو ففٹی اننگز سے یادگار بنایا۔ کپتان بابر کی بھی نصف سنچری نے ٹیم کا بیڑہ پار لگایا۔کپتان بابر اعظم اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت کی نصف سنچریوں کی بدولت پشاور زلمی نے قذافی سٹیڈیم، لاہور میں ایونٹ کے 22ویں میچ میں سرفہرست اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کی سات میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وہ پلے آف کی دوڑ سے آؤٹ نہیں ہوئی ہے زلمی نے 144 رنز کے ہدف میں 5.5 اوورز میں 38 رنز پر تین اہم وکٹیں گنوانے کے بعد بابر اور معاذ نے یونائیٹڈ کے اٹیک کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جب مطلوبہ کو کامیابی سے حاصل کیا تو اننگز کی ابھی 20 گیندیں باقی تھیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلنگ اٹیک نے زلمی کیلئے پاور پلے میں کھیلنا محال کیا زلمی کی اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور مچل اوون کی ابتدائی جوڑی کو سنگل ہندسوں پر آؤٹ کیا، محمد حارث صرف 12 گیندوں پر ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

صائم ۔مچل اور حارث کے اہم بیٹنگ ستون گرتے ہی ڈیبیو پر ففٹی میکر مین آف دی میچ معاذ اور کپتان بابر کی ہچکولے کھاتی بیٹنگ کو فتح کے ٹریک پر ڈالا۔

صائم ۔مچل اور حارث کے اہم بیٹنگ ستون گرتے ہی ڈیبیو پر ففٹی میکر معاذ اور کپتان بابر کی ہچکولے کھاتی بیٹنگ کو فتح کے ٹریک پر ڈالابائیں ہاتھ کے بلے باز معاز نے بابر کے ساتھ مل کر 10اوورز تک بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 102 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کی۔ بابر، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں، نے اپنی 34 ویں نصف سنچری درج کی۔ انہوں نے 49 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔معاذ نے 33 گیندوں پر جارحانہ 55 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے معاذ صداقت 16ویں اوور میں نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ میکس برائنٹ نے زلمی کے لیے فاتحانہ رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کے وکٹ ٹیکر باؤلرز میں سے کائل میئرز، بین دروشوئس اور ریلی میریڈیتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ میں یونائیٹڈ کا عمدہ آغاز ۔ زلمی کے باؤلنگ میزائل محمد علی اور احمد دانیال نے رن فلو کو بریک لگائی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ میں یونائیٹڈ کا عمدہ آغاز ۔ زلمی کے باؤلنگ میزائل محمد علی اور احمد دانیال نے رن فلو کو بریک لگائی۔پوائنٹس ٹیبل پر راج کرنیوالی اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے چھ اوورز میں 49 رنز کا عمدہ آغاز کیا، تاہم زلمی کے باؤلرز نے رن فلو پر بریک لگائی زلمی کے احمد دانیال نے نویں اوور میں زلمی کے لیے پہلا شکار کیا اس کے بعد اگلے 5.2 اوورز میں یونائیٹڈ مزید پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 33 رنز کا اضافہ کر سکی۔ جس میں تیز گیند باز محمد علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور یونائیٹڈ کی اننگز کو 20 اوورز میں 143-9 تک محدود کردیا۔صاحبزادہ فرحان 36 رنز 35 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے بنائے۔کپتان شاداب آٹھ گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کولن منرو کی 10 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین واپسی ہو گئی۔ قومی ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا، اعظم خان اور سعد مسعود ڈبل فیگر میں بھی نہ آ سکے۔ نمبر ون بلے باز دروشوئس نے 17 گیندوں پر تین چھکے اور دو چوکے لگا کر ناقابل شکست 33 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو 16.1 اوورز میں 107-7 تک پہنچنے کے بعد فائٹنگ ٹوٹل بنانے میں مدد کی۔زلمی کے کامیاب ترین باؤلر محمد علی 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں زلمی کے دیگر باؤلرز نے ایک ایک آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل سیزن ایکس: میچ 22. زلمی بمقابلہ یونائیٹڈ ۔ اعدادوشمار

میچ 22: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ 143-9، 20 اوورز ۔صاحبزادہ فرحان 36 رنز، بین دروشوئس 33 رنز ناٹ آؤٹ۔

زلمی باؤلنگ محمد علی 3-26۔

پشاور زلمی 16اعشاریہ چار اوورز میں 147 رنز چار کھلاڑی آؤٹ معاذ صداقت 55، بابر اعظم 53 ناٹ آؤٹ۔

یونائیٹڈ باؤلنگ بین دروشوئس 1-23)۔پلیئر آف دی میچ – معاذ صداقت (پشاور زلمی)۔

ہفتہ کا میچ: قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ۔

  • Related Posts

    ایچ بی ایل پی ایس ایل: چار بار کی فائنلسٹ ایک بار کی چیمپئن ملتان سلطانز پلے آف کی دوڑ سے باہر ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ۔ ریکارڈ بک میں بابر اعظم بیمثال

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *