
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
بھارت کے بزدلانہ حملوں کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب۔ رافیل سمیت پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ معصوم بچوں اور خواتین سمیت 33 نہتے پاکستانی شہید 46 زخمی ہو گئے۔احمد پور شرقیہ میں 13 شہادتیں ہوئیں، مظفر آباد میں 3، کوٹلی میں 2، مریدکے میں 3 شہری شہید ہوئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے جوابی کارروائی بارے بتایا کہ پاکستان نے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے۔پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔افواج پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیارے اور 2 مگ طیارے مار گرائے، ایل اوسی کی خلاف ورزی پر بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا،بھارت نے نیلم جہلم پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ہائیڈرو پراجیکٹ کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اور خطرناک ہے، بھارتی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہاہے، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا، پاکستان صرف ملکی دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا۔