ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صورتحال ۔ ایک روز کے وقفہ بعد آخری پانچ میچوں کا مرحلہ وار آغاز ۔ لاہور قلندر کی جیت ہار پر تین ٹیموں کا انحصار ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور آج 7 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ کرے گا۔ٹاس شام ساڑھے سات بجے ہوگا جس میں پہلی گیند رات آٹھ بجے کی جائے گی۔آج رات کے میچ کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سلسلے میں مزید تین میچز بھی راولپنڈی سٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے یہ میچز 8 مئی سے 10 مئی تک ہوں گے مجموعی طور پر چار میچز راولپنڈی سٹیڈیم میں شیڈولڈ ہیں۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ 11 مئی کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔کوالیفائر راؤنڈ کا آغاز 13 مئی سے ہو گا اور یہ میچز راولپنڈی میں ہونے والا ہے، جبکہ دونوں ایلیمینیٹر (1 اور 2) اور مارکی ایونٹ کا فائنل بالترتیب 14، 16 اور 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔

!ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کا میلہ ایک روز آرام کے بعد آج سے دوبارہ سجنے کو تیار بقیہ میچوں میں کون کس کے مدمقابل

ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کا میلہ ایک روز آرام کے بعد آج سے دوبارہ راولپنڈی میں سجے گا لیگ راؤنڈ کے اخری پانچ میچز میں کون کب اور کس کے مدمقابل ہو گا اس کی تفصیل یوں ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں آج دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ ہے۔ پہلا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو وکٹوں سے جیتا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف میں جگہ بناچکی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنے آخری تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شائقین باکس آفس سے ٹکٹ حاصل کرنے کے علاوہ پی سی بی ویب سائٹ لنک کے ذریعے بھی آن لائن ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتحال ۔ لاہور قلندر کی آخری میچ میں جیت ہار۔ تین ٹیموں کیلئے کڑا امتحان۔

پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس کے آخری پانچ میچز کے موقع پر پوائنٹس ٹیبل دلچسپ صورتحال سے دوچار ہے صرف لاہور قلندر کی اپنے آخری لیگ میں ہار یا جیت تین ٹیموں کیلئے کڑا امتحان بن چکی ہے۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچز میں 11 پوائنٹس ہیں۔اسلام آباد یونائٹڈ8 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس بنا پایا ہے۔کراچی کنگزکے 8 میچز کے بعد 10 پوائنٹس ہیں۔لاہور قلندرز کے 9 میچز میں 9 پوائنٹس ہیں ۔پشاور زلمی8 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس بنا پایا ہے۔اب پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہے جو بھی جیتا 100 فیصد پی ایس ایل پلے آف میں ہوگا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیتا تو صورت حال مزید دلچسپ ہو جائے گی۔ اسلام اباد یونائٹڈ جیتا تو اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی کا امکان بھی ر ہے گا ۔اسلام آباد جیتا تو 12 پوائنس،ورنہ کوئٹہ کے 13 اور اسلام آباد کے 10 ہی ہونگے۔اگلے روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ہے ۔پشاور زلمی جیتی تو 10 پوائنٹس ہونگے۔کراچی کے بھی 10 رہیں گے۔اگر کراچی جیتا تو 12 کے ساتھ پلے آف کنفرم اور پشاور چانس پر ہوگا۔ اس سے اگلے روز پشاور کا جو لاہور قلندرز سے میچ ہوگا وہ اگر تو پشاور کراچی سے جیت چکا ہوا تو لاہور سے آگے ہوگا لیکن لاہور جیت کر 11 پر چلا جائے گا۔پشاور زلمی کے لیے یوں اہم ہوگا کہ اسے بہرحال کسی اور ٹیم کے خطرے سے بچنا ہوگا۔

زلمی کو شکست کی صورت میں جیتنے والی کراچی کنگز کی پلے آف میں رسائی ممکن۔

پی ایس ایل سیزن ایکس میں پشاور زلمی کو شکست دینے کی صورت میں کراچی کنگز کی پلے آف راؤنڈ میں رسائی ممکن ہو سکے گی۔ ورنہ کوئٹہ کیلئے ملتان میں اتوار کا اگلا میچ اہمیت کا حامل ہوگا۔لاہور قلندرز ہارا تو باقی ٹیموں کے میچز پوزیشن کیلئے ہونگے کیونکہ اس کی مہم 9 پر ختم ہوجائے گی اور زلمی 10 پر ہوگا،باقی ٹیمیں پہلے ہی اوپر ہیں۔اسلام آباد کو یوں خطرہ ہوگا کہ وہ دونوں میچز ہارے۔لاہور قلندرز پشاور سے جیتے ،اس سے قبل پشاور زلمی کراچی کنگز کو شکست دے،نیٹ رن ریٹ بہتر رہے تو اسلام آباد کیلئے خطرہ ہوگا۔کراچی کنگز پشاور سے ہارے،کراچی کنگز اسلام آباد سے بھی ہارے تو اس کے 10 پوائنٹس ہونگے۔زلمی لاہور سے ہارجائے تو یہاں کراچی اور پشاور کا پیچہ پڑے گا۔گویا لاہور ایک مییچ ہار کر سب کیلئے راستہ صاف کرسکتا ہے،ایک میچ جیت کر سب کو آزمائش میں ڈال سکتا ہے۔

  • Related Posts

    بھارت کے بزدلانہ حملوں کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب۔ رافیل سمیت پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ معصوم بچوں اور خواتین سمیت 33نہتے پاکستانی شہید 46 زخمی

    :محمد ندیم قیصر…

    قومی یکجہتی کا پیغام لئے علماء کرام کا امن قافلہ ملتان پہنچ گیا۔ شہر اولیائے کرام کی فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ بھارتی پروپیگنڈا کی مذمت

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *