کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے دو بڑے ریکارڈ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک ہی میچ میں بناڈالے۔ روسو ۔حسن کی سنچریوں نے فتح کی بنیاد رکھی ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے دو بڑے ریکارڈ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک ہی میچ میں بناڈالے اور 109 رنز کی برتری سے تاریخی کامیابی بھی اپنے نام کر لی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہوم گراؤنڈ پر گلیڈی ایٹرز کے مین آف دی میچ رئیلی روسو اور حسن نواز نے چھکے چھڑوا دیئے ان دونوں نے نہ صرف برق رفتار سنچریاں سکور کیں بلکہ پی ایس ایل تاریخ میں رنزوں کا سب سے بڑا مجموعہ 263 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر سجا دیا ایک میچ میں دو بیٹرز کی سنچریاں اور رنزوں کا سب سے بڑا مجموعہ پی ایس ایل تاریخ کے دو نئے بڑے ریکارڈ قرار دیئے گئے ہیں۔ یہ میچ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن ایکس کا 26واں میچ تھا۔ گلیڈی ایٹرز صرف ایک رنز کی برتری سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی ٹیم بنی اس سے پہلے پی ایس ایل تاریخ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطان تھی جس نے مارچ 2023ء میں راولپنڈی سٹیڈیم پر تین وکٹوں پر ہی 20 اوورز میں 262 رنز بنائے تھے۔

جارحانہ سنچری میکر جوڑی روسو حسن کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 134 رنز کی تیزرفتار شراکت ۔

جارحانہ سنچری میکر جوڑی روسو حسن کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 134 رنز کی تیزرفتار شراکت نے گلیڈی ایٹرز کی رنز بنانے کی رفتار کو مسلسل بڑھائے رکھا۔ چھٹے اوورز میں جب گلیڈی ایٹرز کو اپنی اوپننگ جوڑی کپتان سعود شکیل (23رنز) اور فن ایلن(5رنز) سے محروم ہونا پڑا تو اس وقت مجموعی سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز تھا۔اس موقع پر روسو اور حسن نواز نے صرف 61 گیندوں پر 134 رنز کی شراکت داری کی۔ تیسری وکٹ کی اس پارٹنرشپ کے دوران روسو نے پی ایس ایل تاریخ میں اپنی تیسری سنچری صرف 46 گیندوں پر مکمل کی جس میں 14 چوکے اور چھ چھکے بھی شامل تھے۔ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کے تیز ترین سنچری کا اعزاز رکھنے والے حسن نواز نے صرف 45 گیندوں پر اپنی جارحانہ سنچری سکور سنسنی خیز انداز میں گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر مکمل کی 94 رنز پر ناٹ آؤٹ حسن نواز یہ بلندو بالا چھکا یونائیٹڈ کے بین دروشوئس کو لگا کر اپنا ہنڈرڈ ڈرامائی انداز میں مکمل کیا۔یہ ان کی اننگز کا 9واں چھکا تھا انہوں نے 4 چوکے بھی لگائے۔46 رنز پر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے حسن نواز نے اپنا دوسرا ہنڈرڈ صرف 45 گیندوں پر بنایا۔

اس سے قبل 29 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنانے والے 22 سالہ حسن نواز نے نسیم شاہ کو ایک اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر 28 رنز بٹورے اور جب روسو 16ویں اوور میں آؤٹ ہوئے تو حسن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں مارک چیپ مین( (13، 8b، 2x4s) کے ساتھ 26 گیندوں پر ناقابل شکست 69 رنز بنائے۔جن میں چیپ مین کا حصہ 8 گیندوں پر صرف 13 رنز(2چوکے) کا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری 10 اوورز میں 160 رنز بنائے، جس میں 12ویں اوور میں محمد نواز کو 21 اور اگلے اوور میں جیسن ہولڈر کو 20 رنز کی پھینٹی بھی لگائی۔

یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن میں محمد عامر نے شگاف ڈالا۔ 68 رنز پر 8 آؤٹ ۔ عماد اور دروشوئس نے مجموعہ ڈیڑھ سو پلس تک پہنچایا۔

یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن میں گلیڈی ایٹرز کے اٹیک باؤلر محمد عامر نے شگاف ڈالا اور یونائیٹڈ کی بیٹنگ خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ 68 رنز پر 8 آؤٹ ۔ عماد اور دروشوئس نے مجموعہ ڈیڑھ سو پلس تک پہنچایا۔ محمد عامر نے اپنے ابتدائی دو اوورز میں صرف 6 رنز دے کر یونائیٹڈ کی بیٹنگ میں شگاف ڈالا ۔جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان( صرف 1 رنز)۔ کیل ملر(0) اور سلمان علی آغا( صرف 6رنز ) 19 رنز کے مجموعی سکور تک واپس پویلین سدھار گئے 68 رنز تک پہنچتے ہوئے 8 وکٹیں گر گئیں اور یونائیٹڈ کے سر پر رنزوں کے اعتبار سے بدترین شکست کا خطرہ منڈلانے لگا۔ اس مرحلے پر 9ویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے عماد وسیم نے 41 گیندوں پر 56 رنز (2 چھکے 5 چوکے) کی جارحانہ اننگز کھیلی اور انہوں نے 10ویں نمبر کے بیٹسمین درود شوئس جنہوں نے 24 گیندوں پر 31 رنز( 2چھکے 1چوکا) بنائے کے ساتھ مل کر 55 رنز کی شراکت داری قائم کی اور یونائیٹڈ کی اننگز 154 رنز پر تمام ہوئی ۔

گلیڈی ایئرز کے باؤلنگ تجزیہ کے مطابق محمد وسیم جونیئر (2-28)، ابرار احمد (2-17)، فہیم اشرف (40-1-4) اور خرم شہزاد (1-41) کی پرفارمنس دکھائی اور اننگز کے درمیانی اوورز میں یونائیٹڈ کے بلے بازوں کو روکے رکھا، تاہم ٹیل اینڈرز عماد اور دروشوئس نے نویں وکٹ کے لیے 47 گیندوں پر 55 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس ۔ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ یونائیٹڈ ۔26ویں میچ کی مختصر کہانی اعداد و شمار کی زبانی۔

میچ 26: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے ہرا دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 263-3۔ 20 اوورز ..ریلی روسو 104، حسن نواز 100 ناٹ آؤٹ، سعود شکیل 23)۔اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ 154 آل آؤٹ، 19.3 اوورز (عماد وسیم 56، بین دروشوئس 31، محمد شہزاد 24؛ گلیڈی ایٹرز باؤلنگ : محمد عامر 3-6، ابرار احمد 2-17، محمد وسیم 2-28)۔

پلیئر آف دی میچ – ریلی روسو (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

جمعرات کا میچ: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز

  • Related Posts

    سری لنکا وومنز کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 سال بعد نے بھارت کی وومنز کو شکست دے دی آخری بار ستمبر 2018 میں ہرایا تھا

    :محمد ندیم قیصر…

    زلمی نے 8 ویں شکست سلطانز کے مقدر میں لکھ دی۔ پشاور کی چوتھا میچ جیت کر پلے آف راؤنڈ تک رسائی کا راستہ روشن رکھا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *