پاکستان ویمنز انڈر 19 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 ء میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کے لیے کراچی سے ملائیشیا پہنچ گئی15 رکنی سکواڈ نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور جاتے ہوئے دبئی میں بھی قیام کیا۔ میگا ایونٹ میں وکٹ کیپر بیٹر کومل خان پاکستان کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس میگا ویمنز ایونٹ میں پہلا راؤنڈ لیگ بنیاد پر کھیلا جائے گا گروپ کی ٹاپ ٹیمیں اگلے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کا گروپ

آئی سی سی ویمنز انڈر19 ورلڈ کپ 2025 ء میں پاکستان کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے اس گروپ میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں پہلے راؤنڈ میں گروپ میں شامل چاروں ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک ایک میچ کھیلیں گی۔پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی دوسرے لیگ میچ میں پاکستان کا مقابلہ 20 جنوری کو انگلینڈ کے ساتھ ہو گا۔ پاکستان کا گروپ بی تیسرا اور آخری لیگ میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف شیڈولڈ ہے۔

پاکستان کی کپتان کومل میگا ایونٹ کی تیاری سے مطمئن

کومل خان، کپتان پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا کہنا ہے کہ “ہم نے ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے اور تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ امید ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ہم کیمپ میں کی گئی محنت کا صلہ پا لیں گے۔

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈکپ 2025ء کیلئے پاکستان ٹیم

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈکپ 2025ء کیلئے پاکستان ٹیم میں جو کرکٹرز جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں ان میں کپتان کومل خان۔ ضوفشاں ایاز (نائب کپتان) میمونہ خالد ۔ شہر بانو۔ فاطمہ خان عائشہ انصاری۔ عائشہ مختار۔ واصفہ حسین۔مناہل۔ ماہم انیس۔ راویل فرحان۔ قرآۃ العین ۔ ہانیہ احمر ۔ ماہ نور زیب شامل ہیں ۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *