چیمپئنز ٹرافی 2025ء صائم ایوب کھیل سکیں گے ؟ ملین ڈالر سوال کا جواب ملنے والا ہے

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہونے قبل تک اگر یہ سوال کیا جاتا کہ جارح مزاج کوئی بہتر نظر نہیں آتاصائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیل سکیں گے ! تو سوال کرنیوالے کے ہوش و حواس کی کیفیت بارے سوال کھڑا کردیا جاتا۔

لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہی صائم ایوب ٹخنہ مڑنے سے ایسی انجری کا شکار ہوئے کہ انہیں علاج معالجہ کیلئے لندن کے ہسپتال میں داخل کروانا پڑا اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق صائم ایوب کے ٹخنہ کی صحت یابی میں 6 ہفتے (ڈیڑھ ماہ) لگے جائیں گے اور آج 11 جنوری بروز ہفتہ کو چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان سمیت 8ممالک کی ٹیموں کو اپنے حتمی سکواڈز کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوانے ہیں اس لیے اب صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سوال ملین ڈالر سوال بن چکا ہے کہ ”صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیل سکیں گے ؟

کیا پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے حتمی سکواڈ میں صائم ایوب کا نام کنفرم کرے گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی تشویش لاحق ہے کہ آسٹریلیا ۔ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی مشکل پچز پر ورلڈ کلاس باؤلنگ کے پڑخچے اڑانے والے صائم ایوب کو چیمپئنز ٹرافی کے حتمی سکواڈ میں یا کم ازکم ریزرو کھلاڑیوں میں ضرور جگہ دی جائے ۔ تاکہ 12 فروری کو صائم ایوب کی ریکوری فٹنس رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا نام ریزرو لسٹ سے حتمی سکواڈ لسٹ میں پروموٹ کیا جا سکے۔

آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی سکواڈ بارے پالیسی کیا ہے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق 11 جنوری کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے تمام ممالک اپنے سکواڈز کے نام بھجوانے کے پابند ہیں تاہم ایک ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست بھی آئی سی سی کو بھیجی جائے گی اور چیمپئنز ٹرافی کے 19فروری کو آغاز سے ایک ہفتہ قبل 12 فروری تک حتمی سکواڈ لسٹ میں ترمیم کر سکیں گے ۔ اور اگر صائم ایوب کی ریکوری کی رفتار حوصلہ افزاء رہی تو ان کا نام حتمی سکواڈ میں فائنل کیا جا سکتا ہے لیکن اس مقصد کیلئے صائم ایوب کا نام ریزرو لسٹ میں شامل ہونا ضروری ہے۔اس لیے امید ہے کہ صائم ایوب کا نام چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کی ریزرو لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا۔

صائم ایوب کی انجریز سے ریکوری کی رفتار کیا ہے ؟

دوسری جانب صائم ایوب کی ریکوری رپورٹ کے مطابق لندن ہسپتال کے طبی ماہرین نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ صائم ایوب کے ٹخنہ کا فریکچر ہوا ہے اور مکمل صحت یابی میں ڈیڑھ ہفتہ کی کم از کم مدت کا تعین کیا گیا ہے لیکن اس کا انحصار ان احتیاطی تدابیر پر بھی ہے جن پر عمل صائم ایوب کو خود کرنا ہے ذرا سے بے احتیاطی ریکوری شیڈول میں گڑ بڑ کر سکتی ہے۔

 

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *