نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ایک میچ ٹائی ہو گیا ۔سپر اوور میں بھی سنسنی خیز رہا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ایک میچ ٹائی ہو گیا ۔سپر اوور میں بھی سنسنی خیز رہا۔ نتائج کے مطابق کانکررز نے چیلنجرز کے خلافب 28 رنز سے شاندار کامیابی پائی۔فاتح کپتان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کانکررز نے چیلنجرز کو 28 رنز سے ہرادیا۔کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار اننگز، 14چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے88 رنز بنائے۔چیلنجرز جواب میں 7 وکٹوں پر 137 رنز بنا پائی۔عالیہ ریاض 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹارز نے انونسیبلز کو69 رنز سے ہرادیا۔سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔سدرہ امین 59 اور ثنا عروج 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔انونسیبلز جواب میں 9وکٹوں پر 103 رنز بناسکی۔کپتان منیبہ علی 40 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں وحیدہ اختر نے16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں ۔وکٹ کیپر سدرہ نواز نے دو کیچز دو سٹمپڈ آؤٹ کیے۔ سدرہ امین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انونسیبلز کی چیلنجنرز کے خلاف سنسنی خیز ٹائی میچ کے سپر اوور میں صرف 2 رنز سے کامیابی۔

نیشنل بینک سٹیڈیم میں چیلنجنرز اور انونسیبلز کے درمیان سنسنی خیز میچ ٹائی ہوگیا بعد میں انونسیبلز نے سپر اوور میں صرف 2 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں9 وکٹوں پر145 رنز بنائے۔نتالیہ پرویز 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں باؤلنگ میں تانیہ سعید ۔صائمہ ملک اور عمیمہ سہیل نے دو دو وکٹیں اڑائی انونسیبلز بھی جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 145 رنز بناپائی ۔عائشہ ظفر 54 اور کپتان منیبہ علی 41 رنز کے ساتھ نمایاں ۔دونوں کے درمیان 92 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔آخری اوور میں ارم جاوید نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگاکر میچ ٹائی کردیا۔ وہ دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔سپر اوور میں انونسیبلز نے ایک وکٹ پر12 رنز بنائے۔چیلنجرز کی ٹیم سپر اوور میں 10 رنز بناسکی۔عائشہ ظفر نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا ۔

کانکررز نے سٹرائیکرز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔سائرہ جبین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔

کانکررز نے سٹرائیکرز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔سائرہ جبین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔اسٹرائیکرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں صرف 67 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ام ہانی 23 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں حمنہ بلال اور عروب شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔کانکررز نے مطلوبہ سکور 10 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان پر پورا کرلیا۔سائرہ جبین 42 اور حفصہ خالد23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں سائرہ جبین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔

  • Related Posts

    نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چار میچز کا فیصلہ سٹارز۔کانکررز۔چیلنجرز اور سٹرائیکرز کا کامیابیوں کے ساتھ آعاز۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پنڈی سٹیڈیم کو نشانہ بنانے کا بھارت کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ایچ بی ایل پی ایس ایل متحدہ عرب امارات میں منتقل۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *