
:محمد ندیم قیصر
افواج پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فوج کی ٹھکائی فضائی اڈوں کی تباہی کےجشن کا عکس ملک کے طول و عرض میں قومی شاہراہوں پر بھی جھلکنے لگا۔ شہری آبادیوں میں فلائی اوورز پر قومی پرچموں والے بل بورڈز سجا دیئے گئے۔پی ایچ اے ملتان کا یوم تشکر کے موقع پر شہر بھر میں پاکستانی جھنڈے آویزاں کیئے۔ہورڈنگ بورڈز پر پاکستانی پرچم چسپاں کیےگئے اس کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک سٹیمرز اور ایس ایم ڈیز پر ملی نغموں کی گونج سے ملی جوش و خروش قابل دید ہے اور فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے ولولہ انگیز نعروں سے گونج رہی ہے اور بلا اشتعال بھارتی جارحیت کیخلاف افواج پاکستان کی دانشمندانہ ثمر آور حکمت عملی کا ڈنکا بج رہا ہے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے دنیا بھر میں پیش کی جانیوالی اپڈیٹ کو بھی لائیو دکھایا جا رہا ہے۔ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے بھی اپنی حدود میں آنیوالے فلائی اوورز ۔ سڑکوں کے کناروں پر نصب دیو قامت بلندو بالا بل بورڈز ۔ ایس ایم ڈیز پر پاکستان کی عظیم کامیابیوں کا عکس پیش کردیا ہے اور یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کے ردعمل میں پہلے صبرو تحمل برداشت کا مظاہرہ کیا اور پھر مناسب وقت پر ایسا بھرپور جواب دیا کہ مودی سرکار ۔گودی میڈیا اور بچوں خواتین مساجد پر وحشیانہ بمباری کرنیوالی بزدل بھارتی فوج کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ مشن بنیان المرصوص میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔
پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام پل موج دریا چوک کی لائیٹس کی تنصیب مکمل۔
پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام پل موج دریا چوک کی لائیٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔شہر کے چوکوں،شاہراہوں اور فلائی اوورز پر لائیٹس کی تنصیب جاری ہے اس سلسلے میں کچہری فلائی اوورز 7نمبر چونگی،ہائی کورٹ روڈ،گیلانی فلائی اوورز،نشتر فلائی اوورز اور پُل موج دریا پر لائیٹس کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔رات کے اوقات میں شہر خوبصورت نظارہ پیش کر رہا ہے کمشنر ملتان عامر کریم کی سربراہی میں شہر کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے دور سے بھی دیکھنے والوں کو قوس و قزح کا عکس لیے لائٹس دلکش نظارہ پیش کر رہی ہیں ۔ عوام نے بھی رات میں لائٹس کی دلکشی بارے خوشگوار تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات میں شہر کا ماحول سہانا لگتا ہے۔انہوں نے ایسی دلکش لائٹس سے شہر کے مرکزی گلیوں کو بھی روشن رکھنے کا مطالبہ کیا اور یہ تجویز بھی پیش کی کہ لائٹس کو سولر سسٹم سے منسلک کیا جائے اور ان کی مینٹی ننس اور دیکھ بھال کو بھی خصوصی طور پر پلان کیا جائے۔