
:محمد ندیم قیصر( ملتان )
:تفصیلات
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ۔سٹارز ۔ چیلنجرز۔ انونسیبلز اور سٹرائیکرز نے کامیابی اپنے نام کر لی نیشنل بینک سٹیڈیم میں سٹارزنے کانکررز کو 23 رنز سے ہرادیا۔ یہ کانکررز کی چار میچوں میں پہلی شکست ہے۔سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔سدرہ امین 3چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔فاطمہ ثنا کی 34 رنز کے عوض 3 وکٹیں اڑائیں ۔کانکررز نے جواب میں 7 وکٹوں پر 122 رنز بناپائی۔فاطمہ ثنا نے 38 اور نجیہہ علوی نے 39 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے۔ انوشے ناصر۔ نیلم مشتاق اور وحیدہ اختر کی دو دو آؤٹ کیے۔سدرہ امین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
چیلنجرز نے سٹرائیکرز کو 7 رنز سے ہرادیا۔صدف شمس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔
اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں چیلنجرز نے سٹرائیکرز کو 7 رنز سے ہرادیا۔چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔عالیہ ریاض 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ڈیانا بیگ اور ذونیش ستار کی تین تین آؤٹ کیے۔سٹرائیکرز جواب میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بنا سکی ۔ایمان فاطمہ 9 چوکوں کی مدد سے شاندار ففٹی ( 56 رنز) اننگز کھیلی صدف شمس 31رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔
انونسیبلز اور سٹرائیکرز کی کامیابی۔نیہا شرمین اور نورین یعقوب کو میچز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیشنل بینک سٹیڈیم میں انونسیبلزنے کانکررز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 107 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا نے 7چوکوں کی مدد سے 41 رنز سکور کیے۔نیہا شرمین نے14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔انونسیبلز نے 16 ویں اوور میں دو وکٹوں پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔عائشہ ظفر 8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں عمیمہ سہیل 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ۔دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 91 رنز کا اضافہ ہوا۔نیہا شرمین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں سٹرائیکرزنے سٹارز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کیے۔طوبیٰ حسن نے 30 رنز سکور کیے۔عائشہ بلال اور انعم امین دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جوابی بیٹنگ میں سٹرائیکرز نے 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔کپتان گل فیروزہ 37 اور ایمان فاطمہ 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔نورین یعقوب نے 28 رنز بنائے۔ نورین یعقوب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔