
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا ۔ خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا۔ قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل خواتین کھلاڑیوں نے شہدائے وطن کے لئے خصوصی دعا کی۔چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نشینل بینک سٹیڈیم سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یوم تشکر پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے دعا کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ویمنز پلئیرز نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ : چیلنجرز اور سٹرائیکرز کی کامیابی۔فائیو وکٹ ٹیکر صدف شمس اور نصف سنچری میکر ایمان فاطمہ پلیئرز آف دی میچز قرار ۔
نیشنل بینک سٹیڈیم میں چیلنجرز نے سٹارز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔کائنات حفیظ 48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔صدف شمس نے 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔رابعہ رانی تین وکٹیں حاصل کیں چیلنجرز نے 109 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔عالیہ ریاض 48 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر ۔ رامین شمیم کے28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ انوشا ناصر نے 3 وکٹیں اڑائیں۔صدف شمس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں سٹرائیکرز نے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا ۔انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ کپتان منیبہ علی 67 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔سٹرائیکرز نے 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ایمان فاطمہ کے10 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے شاںدار 74 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ، گل فیروزہ ایک رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کر پائیں انہوں نے 49 رنز بنائے اور ان دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ایمان فاطمہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔