
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان سپر لیگ سیزن ایکس میں پشاور زلمی کو ایک اہم میچ میں لاہور قلندر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا کہ وہ پی ایس ایل کی دس سالہ تاریخ میں سو میچز کھیلنے اکلوتے بیٹسمین بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر زلمی کے کپتان بابر اعظم کے اس منفرد اعزاز کو ان کے مداح پرستار یوں انجوائے کر رہے ہیں کہ بابر اعظم نے اپنی کیپ میں ایک اور پنکھ کا اضافہ کر لیا کیونکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔سٹار بیٹسمین نے یہ سنگ میل یہاں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کے میچ کے دوران حاصل کیا۔بابر نے پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پی ایس ایل کا آغاز کیا اور اپنے پہلے ایڈیشن میں یہ ٹائٹل جیتنے والے چیمپئن یونائیٹڈ سکواڈ کا حصہ تھے۔ بعد میں بابر اعظم نے اپنی فرنچائز تبدیل کی اور انہوں نے یونائیٹڈ کو خیر باد کہہ دیا اور کراچی کنگز کو جوائن کر لیا۔جس کے لیے بابر اعظم نے 2020ءکو جوائن کیا اس دوران کراچی کنگز بھی چیمپئن بن گئی۔ بابر نے مجموعی طور پر ٹائٹل جیتنے سمیت کراچی کنگز کیلئے پانچ سیزن کھیلے۔
دو چیمپئن فرنچائزز یونائیٹڈ اور کنگز کے بعد ٹاپ بیٹسمین بابر اعظم نے زلمی قیادت کی ہیٹرک مکمل کر لی ۔ ہنڈرڈ میچز اعزاز پایا۔ عماد وسیم کو دو میچز درکار۔
دو چیمپئن فرنچائزز یونائیٹڈ اور کنگز کے بعد ٹاپ بیٹسمین بابر اعظم نے زلمی قیادت کی ہیٹرک مکمل کر لی ۔ ہنڈرڈ میچز کا اعزاز پایا۔دائیں ہاتھ کے بیٹسمین 2023ء میں مالی لحاظ سے پاکستان کی مضبوط فرنچائز کا حصہ ہیں اور انہوں نے پی ایس ایل کا سنچری میچ بھی زلمی کے بینر تلے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اپنے 100 پی ایس ایل میچوں میں، بابر نے 3792 رنز بنائے، جو لیگ کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ مجموعی میچز ہیں اور فی اننگز رنز بنانے کی اوسط 44.95 ہے، جس میں دو سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔بابر اعظم اپنے تاریخی ہنڈرڈ میچ میں 13 گیندوں پر صرف 16 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کا شکار ہو گئے۔ اس اننگز میں تین چوکے بھی شامل تھے بابر اؤٹ ہوئے تو کے آؤٹ ہونے سے زلمی کا سکور 5.3 اوورز میں 42/4 ہو گیا اور زلمی کو 150 کا وننگ ہدف عبور کرنا تھا بارش کی وجہ سے میچ فی اننگز 13 اوورز کر دیا گیا اور زلمی کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم کے قریب ترین میچز کھیلنے والوں کی فہرست میں شامل بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو 100 میچز کلب میں شامل ہونے کیلئے مزید دو میچز کھیلنا ہیں 90 سے زائد پی ایس ایل میچز کھیلنے والوں میں صرف چار کھلاڑی شامل ہیں جن کے نام اور میچز کی تعداد یہ ہے۔
بابر اعظم (پی ایس/کے کے/ آئی یو ): 100 میچز۔
عماد وسیم (کے کے/ آئی یو): 98 میچز۔
فخر زمان (ایل کیو): 94 میچز
محمد رضوان ( ایم ایس/کے کے/ایل کیو): 93 میچ۔