یونائیٹڈ نے کینسر ڈے میچ میں کنگز کو بھیگی بلی بنا دیا۔ ایچ بی ایل پی ایل سیزن ایکس کے پلے آف راؤنڈ میں کوالیفائر سیٹ بھی پکی۔کنگز کوایلی مینیٹرز کیٹیگری مل گئی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

یونائیٹڈ نے کینسر ڈے میچ میں کنگز کو بھیگی بلی بنا دیا۔ ایچ بی ایل پی ایل سیزن ایکس کے پلے آف راؤنڈ میں کوالیفائر سیٹ بھی پکی۔کنگز کوایلی مینیٹرز کیٹیگری مل گئی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن ایکس کے اہم لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ دوبارہ فتح کے ٹریک پر آگئی اور کراچی کنگز کو شکست دے کر بھاری کے کینسر کے خلاف آفیشل مہم میچ میں 79 رنز کے بھاری مارجن سے نہ صرف کامیابی اپنے نام کی بلکہ پلے آف مرحلہ میں کوالیفائر کیٹیگری میں دوسری پوزیشن بھی پالی۔جہاں اب یونائیٹڈ کا مقابلہ ٹاپ پوزیشن ہولڈر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔ کراچی کنگز ایلی مینیٹر مرحلہ میں لاہور قلندر کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر میچ کھیلیں گی۔ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر میچ کی شکست خوردہ ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی یعنی کوالیفائر کو پلے آف مرحلہ میں صرف ایک جیت کے ساتھ فائنل میں پکی سیٹ مل جائے گی لیکن ایلی مینیٹر مرحلہ کے میچز میں مدمقابل ٹیم کو فائنل کوالیفائی کیلئے دو میچز جیتنا ہوں گے۔ کوالیفائر راؤنڈ میں شکست کھانے والی ٹیم کے پاس فائنل تک رسائی کیلئے مزید ایک سنہری موقع میسر ہو گا۔ دریں اثناء بابر اعظم کی پشاور زلمی پلے آف راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور لاہور قلندر کی لیگ میچز میں ہار جیت والی کہانی کا اختتام خوشی کے پیغام کے ساتھ ہوا۔ زلمی کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری لیگ میچ میں کنگز کو بھیگی بلی بنا دیا۔ باؤلرز کی دل کھول کر پھینٹی لگائی۔ بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملنے والے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان ڈیوڈ وارنر 43 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے آل راؤنڈ پرفارمنس دکھائی جارحانہ 42 رنز بنانے کے بعد کنگز کے4 بیٹرز کو بھی ٹھکانے لگایا ، سلمان ارشاد نے 3، عماد وسیم نے 2 جبکہ سلمان آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز 88اورصاحبزادہ فرحان 73رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شاداب خان 42، سلمان آغا 7 جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، حیدر علی 19 اور بین ڈوریشز 10 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، خوشدل شاہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کینسر ڈے میچ میں ہوم ٹیم یونائیٹڈ پنک یونیفارم میں کھیلی ۔ آفیشلز اور کنگز نے گلابی کیپ پہنی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ کو بریسٹ کینسر بارے آگاہی مہم سے منسوب کیا گیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پنک رنگ کی کٹ پہن کر میدان میں اتری تھی کنگز اور میچ آفیشلز نے گلابی رنگ کی کیپ پہنی۔ میچ کیلئے پچ پر نصب وکٹوں اور بیلز کو بھی گلابی رنگ میں رنگ دیا گیا۔ تماشائیوں کو بھی کینسر مہم کے حوالے سے لباس کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ یونائیٹڈ کنگز میچ کے ٹکٹ کو بریسٹ کینسر مفت چیک اپ ٹوکن کا درجہ دیا گیا۔ قبل ازیں پی ایس ایل ایکس میں پہلے بھی ایک میچ کو کینسر میں مبتلا معصوم بچوں کی حفاظت سے منسوب کیا گیا تھا۔

  • Related Posts

    سٹار بیٹسمین بابر اعظم پی ایس ایل ہنڈرڈ کلب کے اکلوتے ممبر بن گئے۔ زلمی کے کپتان نے قلندرز کے خلاف 100 میچز کھیلنے کا منفرد سنگ میل عبور کیا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل ایکس: شکست کے بھنور میں پھنسے سلطانز کو آخری میچ میں بھی شکست۔ گلیڈی ایئرز جیت کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان۔ جیت کے ساتھ میچ فنش کرنیوالے حسن نواز ہیرو آف دی میچ قرار ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *