
:گوہر رحمان شیخ (ملتان)
:تفصیلات
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سگریٹس سمگلنگ کی انوکھی کوشش ناکام بنادی گئی، کسٹم حکام نے کشتی ایمبولینس میں سگریٹس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، کشتی سے پندرہ سو سگریٹس کے آؤٹرز برآمد کر لیے گئے، ایمبولنس میں سٹریچر پر سگریٹس کو چھپا کر کپڑے سے ڈھانپا گیا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سگریٹس سمگلنگ کی انوکھی کوشش کا ناکام بنادیاگیا ہے، غازی گھاٹ پل کے قریب کشتی کے ذریعے سگریٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ غازی گھاٹ کے مقام پر ایمبولینس میں بھی سگریٹس سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا یے، سگریٹس کو کشتی میں چادروں کے ذریعے ڈھانپا گیا تھا، کشتی سے پندرہ سو سگریٹس کے اؤٹرز برامد کیے گئے، غازی گھاٹ کے مقام پر ہی ایک مشکوک ایمبولنس کو روکا گیا ایمبولنس میں اسٹریچر پر سگریٹس کو چھپا کر کپڑے سے ڈھانپا گیا تھا، اسمگلرز کیجانب سے غریب مزدوروں کو سمگلنگ کے لیے استعمال کیاگیا، کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا برآمد شدہ سگريٹس کو تحویل میں لیکر کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق سگریٹ سمگلنگ کے لیے ایمبولینس ٹائپ سرگرمی رنگے ہاتھوں پکڑی جانے کے بعد کسٹمز حکام یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ سمگلر اس کے علاوہ معمول سے ہٹ کر کون سی ایسی انوکھا طریقہ واردات استعمال کر سکتے ہیں تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ سگریٹ سمگلرز کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے بھی فول پروف حکمت عملی اپنائی جس رہی ہے۔