یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کیمپس کے شعبہ میڈیا کمیونیکیشن اور بین الاقوامی تعلقات کے وفد کا قومی اسمبلی کا مطالعاتی دورہ۔ مشن بنیان المرصوص بارے بریفنگ

:زاہد عباس ملک (ملتان)

:تفصیلات

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کیمپس کے شعبہ میڈیا کمیونیکیشن اور بین الاقوامی تعلقات کے وفد نے قومی اسمبلی اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس وزٹ کے دوران، وفد کو سینئر پروٹوکول افسران کی جانب سے پارلیمانی طریقہ کار اور آپریشن “بنیان المرصوص” کی عملی حکمت عملی پر ایک جامع ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ اس سیشن میں قومی اسمبلی میں قانون سازی کے عمل اور قومی استحکام کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔وزٹ کے دوران شعبہ میڈیا کمیونیکیشن اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ محمد حسنین کھوکھر، لیکچرر یاسر سلیم اور محمد متین بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈاکٹر عبد القدیر لیںب یو ایم ٹی سیالکوٹ کے دورہ کی دعوت قبول کر لی۔

مطالعاتی وفد نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر دفاع سے بھی خواجہ محمد آصف سے ملاقات بھی کی ۔ طلباء اور فیکلٹی ممبران نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کو آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور پاکستان کی فوجی صلاحیتوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاوزیر دفاع نے اس دورے کو سراہا اور نوجوانوں میں قومی شعور اجاگر کرنے میں تعلیمی اداروں کے بڑھتے ہوئے کردار کو تسلیم کیا۔ انہوں نے یو ایم ٹی سیالکوٹ کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان میڈیا لیب کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی اور میڈیا تعلیم و قومی مکالمے کو فروغ دینے میں یونیورسٹی کی کاووش کو سراہاوفد نے یہ دورہ نئی حوصلہ افزائی اور پاکستان کے جمہوری و دفاعی نظام کے بارے میں گہرے فہم کے ساتھ مکمل کیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور وزارت دفاع کا ان کی مہمان نوازی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔مطالعاتی وفد نے قومی اسمبلی کے دورہ بارے میں اپنے تاثرات میں کہا کہ اس دورہ سے انہیں قومی اسمبلی میں سیشن کے انعقاد اور دیگر کارروائی کے عمل کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

  • Related Posts

    دولت گیٹ چوک کے قریب 40 برس پرانی سیوریج لائن میں شگاف پڑنے کے بعد واسا حکام متحرک.18 انچ قطر والی متاثرہ سیوریج کی مرمت کیلئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کا آغاز۔

    :گوہر رحمان شیخ(ملتان)…

    کسٹمز ملتان کے حکام نے کشتی ایمبولینس میں سگریٹس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، کشتی سے پندرہ سو سگریٹس کے اؤٹرز برآمد کر لیے گئے

    :گوہر رحمان شیخ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *